حالت شاعری | لیڈر پر شاعری | ظلم پر شاعری | الیکشن پر شاعری
غزل
مدّت سے ان آنکھوں میں جلن دیکھ رہا ہوں
ہر شخص کے دل میں ہے گھٹن دیکھ رہا ہوں
کیوں چاند کے چہرے پہ گہن دیکھ رہا ہوں
میں وقت کے ماتھے پہ شکن دیکھ رہا ہوں
کیوں سہما ہوا پھول ہے؟ سہمی سی کلی ہے!
لنگور کے ہاتھوں میں چمن دیکھ رہا ہوں
وہ کہتا ہے سب ٹھیک ہے، سب لوگ ہیں اچھے
میں ظلم سے معمور وطن دیکھ رہا ہوں
جن ہاتھوں میں رہتے تھے قلم، ان میں ہیں پتّھر!
بگڑا ہوا بچوں کا چلن دیکھ رہا ہوں
سب مجھ کو برا کہتے ہیں، میں کچھ نہیں کہتا!
پر بند ہے تیرا بھی دہن دیکھ رہا ہوں!
اردو زبان پر شاعری
لگتا ہے کہ اردو سے تجھے ہو گئی الفت
بسملؔ تری اردو سے لگن دیکھ رہا ہوں
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار
انقلابی شاعری | انقلابی اشعار | حالات شاعری
Read more : اور پڑھیں
0 टिप्पणियाँ