Best Love Poetry In Urdu
قوّالی
Love Poetry In Urdu
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار
رابطہ۔8340505230
مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار
رابطہ۔8340505230
Urdu Shayari
عاپشق بنا ہوں عشق کے دربار کے لئے
جاں سے گزر بھی جاؤں گا میں یار کے لئے
جاں سے گزر بھی جاؤں گا میں یار کے لئے
ملتی نہیں دوا کہیں بیمار کے لئے
پھرتا ہوں دربہ در میں ترے پیار کے لئے
عاپشق بنا ہوں عشق کے دربار کے لئے
جاں سے گزر بھی جاؤں گا میں یار کے لئے
ملتی نہیں دوا کہیں بیمار کے لئے
پھرتا ہوں دربہ در میں ترے پیار کے لئے
سپنے سجا رہا ہوں میں دلدار کے لئے
مضطر سا دل یہ رہتا ہے دیدار کے لئے
ممکن ہے سب جہاں میں وفادار کے لئے
جاں سے گزر بھی جاؤں گا میں یار کے لئے
اس دل میں میرے یار کی تصویر بن گئی
دیکھا جو تجھ کو خواب میں تعبیر بن گئی
تیرے کرم سے دنیا بھی جاگیر بن گئی
تیرا جو میں ہوا مری تقدیر بن گئی
طالب ہوا ہے وہ بھی طلبگار کے لئے
جاں سے گزر بھی جاؤں گا میں یار کے لئے
مستی بھری نگاہ سے مستانہ کر دیا
دل کو تمہارے عشق نے دیوانہ کر دیا
میرے خیال و خواب کو میخانہ کر دیا
میرے جنونِ شوق کو رندانہ کر دیا
گل کے لئے نہیں کسی گلنار کے لئے
جاں سے گزر بھی جاؤں گا میں یار کے لئے
وسعت ہے تجھ میں ایسی کروں میں کیا بیاں
دکھتا ہے تیرا جلوہ میں جاؤں بھی جہاں
بسملؔ ترے دیار سے اب جاؤں میں کہاں
دکھتا ہے مجھ کو تجھ میں زمین و آسماں
کشتی بنا ہوں بس ترے پتوار کے لئے
جاں سے گزر بھی جاؤں گا میں یار کے لئے
پریم ناتھ بسملؔ
Read more : اور پڑھیں
0 टिप्पणियाँ