Ticker

6/recent/ticker-posts

چلو صبرِ غمِ الفت کا پھر سے امتحاں کر لیں– غمگین غزلیں Premnath Bismil Sad Ghazal Urdu

درد بھری غزلیں | اداس شاعری | اردو غزلیں | غمگین اردو شاعری محبت

غزل

چلو صبرِ غمِ الفت کا پھر سے امتحاں کر لیں

لہو کے گھوٹ ہم پی لیں، ان اشکوں کو نہاں کر لیں


کہ اب اظہارِ الفت کر ہی لیں ان سے تو اچھا ہے

جوانی کے حسیں لمحات مت یوں ہی زیاں کر لیں


بہار آئی ہے، ہر سو گل کھلے ہیں،شادمانی کے

دلوں میں پیار کی خواہش جو پنہاں ہے عیاں کر لیں

غزلیں محبت | شاعری محبت الفت

بڑی میٹھی، بڑی اچھّی، بڑی دلکش ہے یہ اردو

اسے اپنی زباں کر لیں، جو دل میں ہے بیاں کر لیں


بڑی خوشحال ہے جنتا، وہ کہتا ہے تو کہنے دیں

کبھی ہم اپنی بربادی کا چرچا بھی یہاں کر لیں


ہمارے دل پہ کیا گزری ہے؟ ظالم!کیا خبر تجھ کو

اجازت دے کہ اپنی داستانِ غم بیاں کرلیں


سبب کیا ہے، تڑپنے کا، بھلا ہم کیا کہیں بسملؔ

ستائے ہم انہیں کے ہیں، وہ چاہے جو گماں کرلیں

پریم ناتھ بسملؔ

مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار

اور زیادہ پڑھنے کے لئے کلک کریں:

کسی دن سبھی کو رلا جاؤں گا۔ پریم ناتھ بسمل غم شاعری، موت شاعری

Sad Shayari Urdu Photo Hd Free Download

درد بھری غزلیں،  اداس شاعری،  اردو غزلیں،  غمگین اردو شاعری محبت - sad Shayari Photo Hd Download
Read more : اور پڑھیں
















एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ