Kisi Din Sabhi Ko Rula Jaunga Premnath Bismil Sad Ghazal
غزل
کسی دن سبھی کو رلا جاؤں گا
اگر موت آئی ! چلا جاؤں گا
موت پر اشعار فانی دنیا شاعری
لگایا ہے سب کو گلے سے بہت
گلے موت کو بھی لگا جاؤں گا
غمگین اردو شاعری محبت
ستم مجھ پہ کرتے رہیں وہ سدا
مگر ان سے کرتے وفا جاؤں گا
نہ بھولے گا جس کو کبھی یہ جہاں
وہ طورِ محبت سکھا جاؤں گا
نئی عمر ہے یہ! نیا عشق ہے
میں ہر دن غزل اک سنا جاؤں گا
سفر آخری ہے نہ روکو مجھے
میں حکمِ الٰہی بجا جاؤں گا
ذرا پاس بسملؔ کے بیٹھو بھی تم
سبب کیا ہے غم کا بتا جاؤں گا
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مھوا، ویشالی، بہار
غم زندگی شاعری شبِ غم شاعری تنہائی شاعری
اداس شاعری غمگین شاعری اردوغمگین اردو شاعری
Read more : اور پڑھیں
0 टिप्पणियाँ