Ticker

6/recent/ticker-posts

حسرتِ صدہزار سے دیکھاـ محبت کا اظہار اردو شاعری– پریم ناتھ بسمل

Hasrat E Sad Hazaar Se Dekha– Mehboob Ka Dekhana Shayari | Mohabbat Shayari Urdu Ghazal

غزل
حسرتِ صدہزار سے دیکھا
پھر مجھے اعتبار سے دیکھا

اس نے پھر آج بات کی مجھ سے
مجھ کو پھر آج پیار سے دیکھا

وصل کی رات، پیار کی باتیں
ان کو نذر و نثار سے دیکھا

محبت بھری اردو شاعری

وقتِ رخصت اُداس تھیں آنکھیں
چشمِ پُراشکبار سے دیکھا

جب سے دیکھی ہے چاند سی صورت
دل کو بے اختیار سے دیکھا

مجھ کو دکھتا ہے بس وہی، ہر سو
اس کو ہر اک دیار سے دیکھا

عشق نے مجھ کو جب کیا بسملؔ
پھر نہ خود کو قرار سے دیکھا
hasrat-e-sad-hazaar-se dekha-mehboob-ka dekhana-shayari-mohabbat-shayari-urdu-ghazal- Premnath Bismil Love Shayari Photo
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار

پہلی محبت شاعری | محبوب کو دیکھنا شاعری

Read more : اور پڑھیں

















एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ