Ticker

6/recent/ticker-posts

گوہرِ آبدار باقی ہے۔ حوصلہ افزائی شاعری | Urdu Shayari Motivational

Motivational Poetry In Urdu

غزل

پریم ناتھ بسملؔ

Best Urdu Shayri

مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار
رابطہ۔8340505230

Urdu Shayari Motivational

گوہرِ آبدار باقی ہے
زندگی پُربہار باقی ہے

گوہرِ آبدار باقی ہے
زندگی پُربہار باقی ہے

اس خزاں کا نہ کر تو غم ہمدم
اب بھی موسم ہزار باقی ہے

دشتِ غم میں نہ ہار تو ہمّت
آگے وہ سبزہ زار باقی ہے

موسمِ گُل ہے، یہ جہاں خوش ہے
تو ہی اک اشکبار باقی ہے

ایک مدت سے پی نہیں صاحب!
کہتے ہو تم، ’’خمُار باقی ہے‘‘

راہ ویراں ہے، رات ہے سنساں
پھر بھی اک پہرے دار باقی ہے

آج پھر اُس کے در کو جاتا ہوں
شاید اُس دل میں پیار باقی ہے

کیوں بہک جاتے ہیں قدم بسملؔ
نفس پر اختیار باقی ہے

Read more : اور پڑھیں
















 

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ