Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلام کے پیاروں کو ہو رمضان مبارک، رمضان مبارک شاعری Ramzaan

Ramzan Mubarak Shayari Lyrics In Urdu

Ramzan Mubarak Shayari Lyrics In Urdu

رمضان مبارک شاعری اردو میں لکھی ہوئی فوٹو

اسلام کے پیاروں کو ہو رمضان مبارک

نظم رمضان مبارک پیشِ خدمت ہے

اسلام کے پیاروں کو ہو رمضان مبارک
سب دین گزاروں کو ہو رمضان مبارک

منبر کے ستاروں کو مبارک ہو مبارک
مسجد کو مناروں کو ہو رمضان مبارک

اس ماہ کی رونق سے جگیں بھاگ ہمارے
رحمت سے بھرے آویں نظر چاند ستارے

اللہ نے برکت کے نگر کھول دئیے ہیں
جو مانگنا ہے مانگ لو رمضان میں پیارے

خوش رنگ نظاروں کو ہو رمضان مبارک
جگنو کو ستاروں کو ہو رمضان مبارک

دھرتی پہ سمائے ہوئے لوگو کہ تمہیں آج
لاکھوں کو ہزاروں کو ہو رمضان مبارک

اس ماہ میں اللہ نے قرآن اتارا
قرآن نے بھٹکے ہوئے لوگوں کو سنوارا

لوگوں نے عقیدت سے رکھے سارے ہی روزے
روزے نے تقدس سے ہر اک شخص نکھارا

خوشبو کو بہاروں کو ہو رمضان مبارک
گلشن کے نظاروں کو ہو رمضان مبارک

کلیوں کے شماروں کو مبارک ہو مبارک
سب پھول کے پاروں کو ہو رمضان مبارک

زاہد علی اداس ایڈووکیٹ
تحصیل شکرگڑھ ضلع نارووال
پنجاب ، پاکستان

رمضان المبارک میں کہی گئی پہلی نعت پیشِ خدمت ہے۔

نعت رسول مقبول اردو شاعری | لکھی ہوئی نعتیں

دنیا کی ساری نعمتیں میرے نبی سے ہیں
ارض و سما کی رفعتیں میرے نبی سے ہیں

دونوں جہاں کی زینتیں میرے نبی سے ہیں
عرشِ بریں کی عظمتیں میرے نبی سے ہیں

عرب و عجم میں الفتیں میرے نبی سے ہیں
مکے مدینے رونقیں میرے نبی سے ہیں

سارے صحیفے اصل میں ہیں آپ کے سبب
قرآن کی بھی آیتیں میرے نبی سے ہیں

اک دور تھا کہ دشمنی پالے ہوئے تھے وہ
ان سب میں اب کہ چاہتیں میرے نبی سے ہیں

پہلے جہالتوں کو لیے ساتھ ساتھ تھے
ذہنوں میں اب کے وسعتیں میرے نبی سے ہیں

بے تابیوں نے جابجا رکھا تھا مضطرب
اب دسترس میں راحتیں میرے نبی سے ہیں

نالائقی میں حد سے میں یکسر گزر چکا
پھر بھی قریب ثروتیں میرے نبی سے ہیں

میں تو سیاہ کار ہوں پھر بھی مرے حضور
بے انتہا کی برکتیں میرے نبی سے ہیں

تجھ کو ذرا خبر بھی ہے زاہد علی اداس 
صوم و صلوٰۃ سنتیں میرے نبی سے ہیں

زاہد علی اداس ایڈووکیٹ

Read more اور پڑھیں:


एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ