Ticker

6/recent/ticker-posts

ماہِ رمضان آیا مناو خوشی! رمضان مبارک شاعری Ramzan Mubarak Shayari Urdu Mein

رمضان مبارک شاعری اردو میں لکھی ہوئی

ماہِ رمضان آیا مناو خوشی! رمضان مبارک شاعری Ramzan Mubarak Shayari Urdu Mein

رمضان کے موقع پر خوبصورت نظم | ماہِ رمضان آیا مناو خوشی


رمضان


ابر رحمت کا چھایا مناو خوشی
ماہِ رمضان آیا مناو خوشی

جس طرف دیکھئے نور ہی نور ہے
سارا جگ جگمگایا مناو خوشی

بعد شعبان کے جس کا تھا انتظار
وہ قمر مسکرایا مناو خوش

روزےداروں کی تسکین کے واسطے
رب نے سب کچھ لٹایا مناو خوشی

سحر و افطار کے واسطے دوستو
نعمتیں خوب لایا مناو خوشی

خشک ترمیوےہوں یا'کہ میٹھےثمر
لطف ہر شۓ کا پایا مناو خوشی

یہ ہی وہ ماہ صییام ہے مومنو
جس میں قرآن آیا منا'و خوشی

آپ نے ہم نے پھر زندگی میں فراز
ماہِ صییام پایا مناو خوشی

سرفرازحسین فراز مرادآبادیو۔پی

:Read more
اور پڑھیں:

رمضان المبارک شاعری


رمضان المبارک

دیکھئے برکتیں ماہِ رمضان کی
ہر کہیں پر تلاوت ہے قرآن کی

مسجدیں پُر ہیں شوقِ عبادت بڑھا
بند دوزخ ہوئی باب ِ جنّت کھلا
شام ہو کہ سحر ہو یا ساعت کوئی
سب کے لب پر ہے توصيف رحمٰن کی

برکتیں دیکھئے ماہِ رمضان کی
ہر کہیں پر تلاوت ہے قرآن کی

سحر و افطار کی رونقیں برملا
دل لبھاتی ہیں ہر شخص کا باخدا
مل رہیں ہیں ہمیں نعمتیں بے شمار
کوئی حد ہی نہیں رب کے فیضان کی

برکتیں دیکھئے ماہِ رمضان کی
ہر کہیں پر تلاوت ہے قرآن کی

قید شیطان کو رب نے ایسا کیا
ذہين و دل سے گناہوں کا خدشہ مٹا
جب سے آیا نظر چاند رمضان کا
آئی ہے تب سے شامت ہی شیطان کی

برکتیں دیکھئے ماہِ رمضان کی
ہر کہیں پر تلاوت ہے قرآن کی

ماہِ رمضان کی ہیں بژی خوبیاں
ایک نیکی کی ستّر ہیں اب نیکیاں
راہِ حق میں کرو خوب خیرات تم
کوئی صورت نہیں اس میں نقصان کی

برکتیں دیکھئے ماہِ رمضان کی
ہر کہیں پر تلاوت ہے قرآن کی

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد











एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ