Ticker

6/recent/ticker-posts

رمضان آ گیا ہے رمضان آ گیا ہے، رمضان المبارک استقبال شاعری

ماہِ رمضان کی آمد پر خوبصورت نظم

ماہِ رمضان کی آمد پر خوبصورت نظم۔Ramzan Mubarak photo

Mahe Ramzan Par Khubsurat Shayari

Ramzan Aa Gaya Hai Ramzan Shayari

رمضان آ گیا ہے

رمضان آگیا ہے رمضان آ گیا ہے
ماہ مبیں میں رب کا قرآن آ گیا ہے

قرآن کی تلاوت دن رات ہی کریں ہم
رحمان کا ہمارے فرمان آ گیا ھے

بے خوف ہوکے روزہ رکھ٘و اے صائمو تم‌
دن رات قید میں اب شیطان آ گیا ہے

کثرت سے ہورہی ہے قرآن کی تلاوت
قسمت سنوارنے کو رمضان آ گیا ہے

رحمت ہے خوب رحمت برکت کا ہے مہینہ
منظر یہ دیکھنے کو رضوان آ گیا ہے

بخشش تمہاری ہوگی روزہ کی برکتوں سے
روزہ یہ لیکے عہدو پیمان آ گیا ہے

پڑھنے لگے قصیدہ حور و ملک فلک پر
اے ! صائمو یہ ماہٍ ذیشان آ گیا ہے
 
بچے تمہار ے حافظ گر ہو گئے تو سن لو
جنت میں جانے کا بھی سامان‌ آ گیا ہے

کرتی ہیں مچھلیاں سب دریا کی یہ دعائیں
بخشش کا لیکے رمضاں سامان آ گیا ہے

رمضان‌ کا‌ مہینہ ہم صائمو کی خاطر
گھر گھر میں رحمتوں کا مہمان آ گیا ہے

بخشش کا ہے مہینہ رمضان اے رئیس اک
کر لو گنہ سے توبہ رمضان آ گیا ہے

رئیس اعظم حیدری کولکاتا

:Read more
اور پڑھیں:











एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ