دعا غزل | دعا نظم | دعائیہ کلمات | دعا کرو شاعری
دعا
مجھ کو ہر عیب سے جدا کر دے
دل کو قرآن اے خدا کر دے
زندگی ہو مری تری خاطر
دین پر مجھ کو تو فدا کر دے
دل میں الفت ہو ہر کسی کے لئے
اس قدر مجھ کو باوفا کر دے
تیری قدرت ہے اس قدر مولا
کھوٹے سکے بھی تو کھرا کر دے
سچ کو لکھنے کی دے مجھے ہمّت
نام دنیا میں تو مرا کر دے
ابر رحمت کا بخش دے پھر سے
اس جہاں کو ہرا بھرا کر دے
بخش دے ایسی روشنی مجھ کو
میں برا ہوں بہت، بھلا کر دے
مانگتا ہوں میں بس دعا بسملؔ
مجھ پہ احسان اب ذرا کر دے
پریم ناتھ بسمل
مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار
اور پڑھیں : Read more
1 मुझको हर ऐब से जुदा कर दे | प्रेमनाथ बिस्मिल दुआ शायरी हिंदी में
0 टिप्पणियाँ