Ticker

6/recent/ticker-posts

غزل آج ایسی سنا جاؤں گا غزل شاعری اردو | Ghazal Shayari Urdu

اردو شاعری محبت | اردو غزل محبت | غمگین غزل | اردو کی بہترین غزل

غزل آج ایسی سنا جاؤں گا غزل شاعری اردو | Ghazal Shayari Urdu Photo

اردو غزل کی روایت | اردو غزل pdf | اردو غزل کتاب

غزل
غزل آج ایسی سنا جاؤں گا
سخنور سبھی کو بنا جاؤں گا

سنو دل پہ الفت میں گزری ہے کیا!
صنم آج تم کو بتا جاؤں گا

میں روتا رہا اور تو ہنستا رہا!
تجھے آج میں بھی رلا جاؤں گا

بلا سے اگر تو نہ اپنا ہوا
زمانے کو اپنا بنا جاؤں گا

بہت تہمتیں ہم پہ لگتی رہیں
میں الزام تجھ پر لگا جاؤں گا

مبارک ہو تجھ کو یہ تیرا محل
میں بستر زمیں پر لگا جاؤں گا

پلایا زہر اور کہا چائے ہے
سیاست میں تیری مٹا جاؤں گا

ستایا ہے بسملؔ کو تو نے بہت
مگر آج تجھ کو ستا جاؤں گا
پریم ناتھ بسملؔ

Best Urdu Ghazals Premnath Bismil


Read more : اور پڑھیں








एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ