منقبت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ | قصیدہ حضرت علی | عشق علی شاعری
لب ِ فلک سے اترتی نشانیوں میں علیؑہمیں ملا ہے مقدس کہانیوں میں علیؑ
۔
لعاب ڈال کے اپنا ملا رہا ہے مٹھاس
شراب خانۂ کوثر کے پانیوں میں علیؑ
۔
وہ زیرِ خاک کبھی منتشر نہیں ہو گا
ہے جس بدن کے لہو کی روانیوں میں علیؑ
۔
حجر شجر ہوں بشر ہوں کہ پھر نجوم و قمر
زمینیوں میں علیؑ آسمانیوں میں علیؑ
۔
ضعیف سوچ کی آنکھوں میں ڈال کر آنکھیں
رجز سناتی ہوئی سب جوانیوں میں علیؑ
۔
پل ِ صراط پہ تقسیم کر رہا ہے نجات
غمِ حسینؑ کی مجلس کے بانیوں میں علیؑ
۔
حراء سے خم تک سنا کائنات نے عباس
مرے رسولؐ کی معجز بیانیوں میں علیؑ
حیدر عباس
اشعار در مدح حضرت علیؓ | عشق علی شاعری | حضرت علی
معمورہء عرب سے عجم کے دیار تک
کوئی پہنچ سکا نہ علیؑ کے وقار تک
۔
اولادِ فاطمہؑ سے توسل کیے بغیر
کوئی پہنچ نہ پائے گا پروردگار تک
۔
کیا موسموں کے قافلے بے اذن ہیں رواں ؟
تابع ہیں سب علیؑ کے خزاں سے بہار تک
۔
آدمؑ سے کہہ رہا ہے خدا پنجتنؑ ہیں یہ
رکھتے ہیں یہ رسائی مرے اختیار تک
۔
لاسیف و لافتی کا تقدس لیے ہوئے
آتی ہے داد عرش سے دلدل سوار تک
۔
محفل میں۔ذکرِ آل۔محمدؐ کے فیض سے
گردن مری پہنچ گئی پھولوں کے ہار تک
۔
یہ سرفرازیاں تو مقدر کی بات ہے
میثمؓ علیؑ کے عشق میں آیا ہے دار تک
۔
عباس مانگتا ہوں دعائیں نماز میں
پا لوں رسائی راہِ نجف کے غبار تک
حیدر عباس
ہمارا نام علیؑ ہے ولاء کے لہجے میں منقبت در شان علی علی کی شان میں شاعری
ہمارا نام علیؑ ہے ولاء کے لہجے میں
کلام ہم نے کیا ہے خدا کے لہجے میں
۔
پہن کے آیتیں لب پر ہیں بولتی زہراؑء
حسنؑ, حسینؑ, علیؑ, مصطفیٰؐ کے لہجے میں
۔
ضمیرِ کن کی بلاغت ہے موجزن اس میں
عجب کمال ہے خیرالنساؑء کے لہجے میں
۔
مدد کو آئے گا ام البنینؑ کا بیٹا
علم کے پاس پکارو وفا کے لہجے میں
۔
ہے میرے سامنے جب بھی یزیدیت آئے
میں ہم کلام ہوا کربلا کے لہجے میں
۔
سخی حسینؑ نے باب۔قبول کھول دیا
بھری ہوئ تھی اداسی دعا کے لہجے میں
۔
ابو ترابؑ کو مولا بتا رہے ہیں نبیؐ
خمارِ سورۂ یسیں ملا کے لہجے میں
۔
بٹا ہوا کئ ٹکڑوں میں اجتہاد میں ملا
تھی ضربِ تیغِ علیؑ مجتبیٰؑ کے لہجے میں
۔
زمانہ پوچھ رہا تھا کہ بر سر۔دربار
یہ کون بول رہا ہے خدا کے لہجے میں
۔
صف ِ عزا پہ میں پڑھتا ہوں مرثیہ عباس
غمِ حسینؑ کے دریا بہا کے لہجے میں
حیدر عباس
ہم نے دیکھا ہے ہر اک وار میں حیدرؑ حیدرؑ حیدر علی کی شان میں شاعری منقبت
لشکرِ احمدؐ۔مختار میں حیدرؑ حیدرؑ
ہم نے دیکھا ہے ہر اک وار میں حیدرؑ حیدرؑ
۔
گھر سے نکلو تو ضروری ہے کہ کندہ رکھو
پیچ۔جامہ , خم۔دستار میں حیدرؑ حیدرؑ
۔
سارے اصحاب دم ِ فتح سنا کرتے تھے
صوت ِ جبریلِ طرح دار میں حیدرؑ حیدرؑ
۔
قلبِ صفین میں عباسؑ جو اترے اک بار
پھر تو گونجا صف ِ اغیار میں حیدرؑ حیدرؑ
۔
صحنِ فردوس میں بکھری ہوئ خوشبو کی قسم
جلوہ گاہِ گل و گلزار میں حیدرؑ حیدرؑ
۔
تم زباں کاٹ بھی دو گے تو سنائ دے گا
لہجہء میثمؓ ِ تمار میں حیدرؑ حیدرؑ
۔
رقص کرتا ہے ملنگوں کی زبانوں پہ سدا
لعلؓ و تبریزؓ کے دربار میں حیدرؑ حیدرؑ
۔
بھاگ جاتے ہیں اب و جد کی طرح سنتے ہی
میرے دشمن مری للکار میں حیدرؑ حیدرؑ
۔
اپنے پندار کو عباس جواں رکھے گا
صاحبؑ العصر کی سرکار میں حیدرؑ حیدرؑ
حیدر عباس
علیؑ کا ذکر کرو بہترین لفظوں میں شان علی شاعری شاعری حضرت علی کی شان میں شاعری شاعری منقبت
گھلا رہے گا مہذب یقین لفظوں میں
علیؑ کا ذکر کرو بہترین لفظوں میں
۔
مری نجات کے سارے چراغ روشن ہیں
ثنائے بنتِ نبیؐ کے امین لفظوں میں
۔
مرے نبیؐ کی ہر اک بات بن گئ قرآں
عجیب معجزے دیکھے مکین, لفظوں میں
۔
کبھی خطاب مزمل کبھی لقب یسین
خدا نے نعت کہی ہے حسین لفظوں میں
۔
خدا نے بھیجنا چاہا جو پنجتنؑ پہ سلام
فلک سے آیتیں اتریں متین لفظوں میں
۔
تمام شعر کیے ہیں سپردِ مدحِ علیؑ
کنول تراش رہی ہے "زمین" لفظوں میں
۔
رموزِ "آیہء بلغ" عطا کیے ہم کو
خطیب۔منبر۔خم نے ذہین لفظوں میں
۔
سناں کی نوک پہ میرے حسینؑ نے عباس
بیاں کیا ہے محمدؐ کا دین لفظوں میں
حیدر عباس
0 टिप्पणियाँ