Ticker

6/recent/ticker-posts

SADA E BISMIL 15 July 2021 | صدائے بسمل

SADA E BISMIL 15 July 2021


सदा ए बिस्मिल


صدائے بسمل


السلامُ علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ

محترم و محترمہ!

لکھنؤ اور پٹنہ سے شائع ہونے والا پندرہ روزہ ادبی ای میگزین " صدائے بسمل " کا شمارہ (نمبر36) ملاحظہ فرمائیں - آپ کو یہ شمارہ کیسا لگا اپنے تاثرات سے نوازتے ہوئے میگزین کو خوبصورت سے خوبصورت تر کیسے کیا جا سکتا ہے ایسے گراں قدر اور کار آمد مشوروں سے بھی نوازیں - شکریہ

ابوشحمہ انصاری

میگزین انچارج

ادبی نگارشات نیچے دئے ہوئے ای میل پر روانہ کریں۔

Email:asansari1987@gmail.com

رسالے کا نام: صدائے بسمل(بارہ بنکی
معیاد:پندرہ روزہ
خاص صفحہ: صدائے اطفال
ترتیب کار:فوزیہ اختر ردا صاحبہ
تاثرات: تبسم اشفاق شیخ (ممبئی)
بارہ بنکی سے شائع ہونے والا رسالہ صدائے بسمل قارئین میں مقبول ہے۔اس رسالہ کا خاص صفحہ صدائے اطفال بچوں کی عمر،دلچسپی اور ذہنی معیار کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے۔
صدائے اطفال کے اس صفحہ میں حمد باری تعالیٰ،نعت،نظمیں،سبق آموز کہانیاں،اور غزلوں جیسے مختلف ادب پاروں کو خوبصورت تزئین و ترتیب سے بچوں کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔
یہ کارہائے نمایاں مشہور و معروف شاعرہ محترمہ فوزیہ اختر ردا صاحبہ انجام دیتی ہیں۔
صدائے بسمل کے صفحہ صدائے اطفال میں شامل اشاعت عمدہ اور معیاری تخلیقات سے بچوں کی ذہن سازی کے ساتھ اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانا اور انکے تخیلات کو فروغ دینے کے مقاصد کے پیش نظر صفحہ کی ترتیب کار محترمہ فوزیہ اختر ردا مضامین کا انتخاب کرتی رہیں ہیں۔
ملک اور بیرون ملک کے مختلف ادبا و شعرا کے مختلف ادب پاروں کو یکجا کرنا،ترتیب دینا اور انکی تزئین کاری انتہائی مشکل کام کو محترمہ خوش اسلوبی سے انجام دیتی رہیں ہیں۔یہ محترمہ کی دلی ادبی خدمات کا ہی ثمرہ ہے کہ یہ رسالہ اور رسالے کا خاص صفحہ صدائے اطفال قارئین کو بے حد پسند ہے اور مقبول ہے۔
مستقبل میں یہ رسالہ اور صدائے اطفال کا یہ صفحہ یونہی عمدہ پیشکش کے ساتھ جاری و ساری رہے۔نیک تمنائیں۔
تبسم اشفاق شیخ

صدائے اطفال، صفحہ
پندرہ روزہ صدائے بسمل بارہ بنکی سے شائع ہونے والے اردو کے مقبول ترین شمارے میں خصوصی صفحہ صدائے اطفال جسے مشہور و معروف شاعرہ محترمہ فوزیہ آختر ردا صاحبہ کی زیرِ نگرانی ترتیب دیا جاتا ہے لاریب یہ بچوں کے ادب کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
بغیر کسی مبالغے کے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ مذکورہ صفحہ کو ترتیب دینے ،سجانے،سنوارنے اور بامقصد و باوقار بنانے میں موصوفہ کی ذاتی دلچسپی جذبہ خدمت ادب کے ساتھ ساتھ ان کی وسیع النظری و ادبی تخلیقات کا مناسب انتخاب بڑی اہمیت رکھتا ہے اور یہی خوبیاں قارئین کرام میں صدائے اطفال صفحہ کی پسندیدگی و مقبولیت کی ضمانت ہیں۔
اس صفحہ کا مطالعہ کرنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یہ مختلف علاقوں میں رہنے والے شاعروں ادیبوں مفکروں کی ادبی تخلیقات سے مرصع صفحہ قرطاس پر ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس سے حمد باری تعالٰی مناجات نعت پاک نظمیں غزلیں اور پر مغز کہانیوں کے خوش نما رنگ جھلکتے ہیں جو پر کشش اور بچوں کی دلچسپی کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی ہمہ جہت ذہنی تربیت کا دلچسپ ادبی سامان بھی مہیا کرتی ہیں۔
اللّٰہ رب العزت سے دعا ہے کہ یہ اردو شمارہ مسلسل اپنی منزل مقصود کی طرف بڑھتا رہے اور بالخصوص صدائے اطفال کا صفحہ بھی جاری رہے اور اپنے ادبی رنگ برنگی پھولوں سے نو نہالان قوم کے اذہان کو مسلسل مہکاتا رہے آمین یارب العالمین
راقم الحروف
عبدالواحد تنویر راویری
امبرناتھ ممبئی
صدائے اطفال، صفحہ
پندرہ روزہ صدائے بسمل لکھنؤ سے شائع ہونے والے اردو کے مقبول ترین شمارے میں خصوصی صفحہ صدائے اطفال جسے مشہور و معروف شاعرہ محترمہ فوزیہ آختر ردا صاحبہ کی زیرِ نگرانی ترتیب دیا جاتا ہے واقعی بہت جاندار اور شاندار صفحہ ہے۔ چونکہ محترمہ بذاتِ خود عملی زندگی میں بچوں استانی کی حیثیت سے بچوں کے بیچ رہتی ہیں اور بچوں کی نفسیات کا گہرا علم رکھتی ہیں اس وجہ کر صدائے اطفال کی تزئین کاری اور ڈیزائننگ اتنی خوبصورت ہوتی ہے کہ قاری کو خود بخود متوجہ کرتی ہے۔
اس صفحہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں جو مواد منتخب کیا جاتا ہے اس میں قطعی طوالت نہیں ہوتی۔ حمد، نعت، نظم۔ اور کہانیاں انتہائی مختصر لیکن جامع اور انسپائر کرنے والی ہوتی ہیں۔
چونکہ مضامین کا انتخاب جامعیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اس وجہ کر قاری یکے بعد دیگرے پورے صفحے کو ایک ہی نشست میں بڑھ لیتا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ ابھی تک جتنے بھی بچوں کے صفحے دیگر اخبار و رسائل کے میری نظروں سے گزرے ہیں ان میں یہ صفحہ انفرادی خصوصیات کا حامل ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ چھوٹے چھوٹے کالم کے ذریعے اس میں پر مغز مواد شامل اشاعت کیا جاتا ہے نیز مواد کی مشابہت اور ڈیمانڈ کے مطابق اس کی تصویری تزئین کاری کی جاتی ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ یہ بزم یوں ہی سجتی رہے تاکہ بچوں کی زہنی آبیاری ہوتی رہے۔
نسیم احمد آرزو
سیتا مڑھی انٹر کالج ڈمرا سیتا مڑھی بہار

صدائےبسمل بارہ بنکی یو پی پندرہ روزہ اردو"گوشہ صدائےاطفال" پر منظوم تبصرہ
ستار فیضی کڑپوی اےپی

ہے پندرہ روزہ صدائے بسمل
حقیقتاً اہمیت کا حامل
جو بارہ بنکی سے ہے یہ جاری
صدائے اطفال بھی ہے شامل

کہانیاں حمد اور نظمیں
مرے حبیب خدا کی نعتیں
ادب کے اصناف سارے قابل
حسین دلکش ہیں پیاری غزلیں

مسرتوں کا لئے ہے ساماں
یہ سارے اطفال کا ہے ارماں
مثالی ہر اک رہا شمارہ
جوان بچے بزرگ قرباں

یہ طفل اپنے زمیں کے تارے
مہک بھی دی ہے چمن کو سارے
ردا کی محنت بھی رنگ لائی
صدائے اطفال پڑھ لو پیارے

زبان اردو کاہے رسالہ
یہ سچ ہے اخباروں میں نرالا
مزے کا دلچسپ ہے مطالعہ
سبھی کے اذہان میں اجالا

مفید باتوں سے ہے معطر
ہیں لفظ جملے ہوئے منور
یہ ملک و ملت کا ہے خزانہ
بنا بھی دینا سدا مقدر

ردا کی حاصل ہے سرپرستی
ملے رسالہ یہ شہر بستی
سخنوروں کی بھی محنتیں ہیں
جو معتبر ہے ہر ایک ہستی

صدائے اطفال کو سجایا
کلی کلی سے چمن بنایا
ردا ہیں ترتیب کار اس کے
شعور معصوموں کا جگایا

صدائے بسمل گھروں میں لانا
ہے فیض اس کا سبھی کو پانا
دماغ دل بھی رہینگے روشن
جڑے رہوگے بنوگے دانا

کہ بڑھ رہی ہے جہاں میں عظمت
کہ ہر طرف ہے جو شان و شوکت
یہ صفحہ اطفال کا ہے فیضی
ہے ماں کی الفت پدر کی شفقت
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 1
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 2

SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 2 A
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 3
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 4

SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 5
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 6
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 7
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 8
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 9
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 10
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 11
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 12
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 13
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 14
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 15
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 16
SADA E BISMIL 15 July 2021 Page 17

***

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ