حمد باری تعالیٰ اشعار - اردو حمدیہ شاعری - Hamd Lyrics In Urdu
پاک حمد
راحتِ دل ہی کیا خوشی کیا ہے
تیری رحمت ہے تو کمی کیا ہے
کوئی در بھی نہیں تِدے در سا
اب کسی در پہ حاضری کیا ہے
تیری حکمت کے سا منے مولا
دردِ دل کیا ہے بے کلی کیا ہے
تیرے مستوں کے سامنے یا رب
کوئی مسند یا سروری کیا ہے
تیری قدرت سے ہےچمک اس میں
ورنہ جگنو کی ذات ہی کیا ہے
نور تیرا نہ ہو اگر ان میں
ان ستاروں کی روشنی کیا ہے
شعر تیری عطا سے ہوتے ہیں
ورنہ میری یہ شاعری کیا ہے
ہر نوازش فراز ہے رب کی
آپ کی کارکردگی کیا ہے
سرفراز حسین فراز پیپل سانہ
حمد باری تعالیٰ اردو میں لکھی ہوئی Hamd Allah Lyrics In Urdu
حمد باری تعالیٰ اردو میں لکھی ہوئی
Hamd Allah Lyrics In Urdu
0 टिप्पणियाँ