Ticker

6/recent/ticker-posts

حمد باری تعالی اردو | حمد باری تعالی شاعری | حمد و ثنا نظم

حمدِ پاک | حمد اردو الحمد | حمد باری تعالی اشعار شاعری

حمد باری تعالی اردو  | حمد باری تعالی شاعری | حمد و ثنا نظم

حمد باری تعالی اشعار | حمد کے اشعار

حمدِ پاک

مالکِ جنّ و انساں بھلا کون ہے
میرے خالق وہ تیرے سوا کون ہے

ساری دنیا کا حاجت روا کون ہے
یا خدا تو ہے تجھ سے بڑا کون ہے

یہ کلی پھول یا رب یہ برگ و ثمر
اک سوا تیرے سب کا خدا کون ہے

تیرگی سے بچاتا ہے تو ہی ہمیں
تیرے جیسا بھلا رہنما کون ہے

توہی خالق ہے مالک ہے رحمٰن بھی
تجھ سا رحمان ربّ العُلا کون ہے

مالک الملک ہے سب کا داتا ہے تو
تیرے جیسا بھلا دوسرا کون ہے

توبہ کرتا ہے یارب یوں ہردم فراز
اسکے جیسا یہاں پُر خطا کون ہے

سرفرازحسین فرازپیپلسانہ مرادآباد

حمد و ثنا | حمد کی روایت | حمد کی تعریف

حمدِ پاک
فلک پر چاند تاروں میں زمیں پر بحر و بر میں ہے
تِری قدرت کا جلوہ یا خدا ہر اِک نظر میں ہے

گلوں میں تیری لالی ہے تِری رنگت ہے پتوں میں
جمالِ حسن تیرا ہی نہاں شمس و قمر میں ہے

جسے چا ہے بنا دے تو جسے چا ہے مٹا دے تو
ہر اِک شۓ کل جہاں کی یا خدا تیرےاثرمیں ہے

تو ہی ہے ممتحن تو ہی ہے مالک روزِ محشر کا
فقط انسان تو بس امتحاں کی رَہ گزر میں ہے

ہزاروں قِسم کے میوے عطا تو نے کۓ ہم کو
تِری بخشی ہوئی شیریں ہی مولا ہر ثمر میں ہے

اڑیں یہ آسمانوں میں تلا شیں رزق بھی اپنا
کرم سے تیرے یوں پرواز ہر طائر کے پرمیں ہے

تو خالق بھی تو مالک بھی توقادر بھی تو رازق بھی
مگر تیرے غضب کا خوف بھی قلبِ بشرمیں ہے

ادھر ماں باپ کا سایہ ادھر بچے چہکتے ہیں
عنایت ہے فراز اس کی جو رونق اپنے گھر میں ہے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد یو۔پی۔الہند

Read More اور پڑھیں

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ