Ticker

6/recent/ticker-posts

دکھائی دے گا اجالوں کا ہار باہو ں میں! جدید اردو غزلJdeed Urdu Shayari

اردو غزل محبت اردو غزل کی روایت اردو کی بہترین غزل

Urdu Shayari Mohabaat Image

Urdu Shayari Mohabaat Image

غزل
دکھائی دے گا اجالوں کا ہار باہو ں میں!
بچھے گا چاند ی کا سیال ساری راہوں میں!

ذرا تو صبر کر اے میری آرزو ۓ دل !
سنہری صبح اگے گی تری پناہوں میں!

دنیا کی نظر شاعری

تری نظر میں یہ دنیا حسیں نہیں، لیکن
بہت حسین ہے دنیا مری نگاہوں میں!

بذاتِ خود یہ جوانی شراب خانہ ہے !
چلے بھی آئے جوبن کی مست باہوں میں!

بلاشبہ! بڑی تاثیر ہوتی ہے اے میر ؔ
شریف آدمیوں کی فغاں میں آہوں میں!

رفیقو !عیب شتر گربہ کا بھی شامل ہے!
تمھارے شعر و سخن میں، تمھارے دوہوں میں!

بلاشبہ! بڑی تاثیر ہوتی ہے یارو !
تمھارے نالوں میں، تم مفلسوں کی آہوں میں!

بلاشبہ !بڑی تاثیر ہوتی ہے ،راما !
غریب لوگوں کی فریادوں اور آہوں میں!

نوٹ :- اس جدید اور طویل غزل کے دیگر اشعار پھر کبھی پیش کئے جائیں گے 'انشاءاللہ!
رام داس دلیپ کمار انسان پریم نگری ،معرفت حضرت جاوید اشرف فیض اکبر آبادی ،خدیجہ نرسنگ ہوم ،رانچی ہل سا ئڈ ،امام با ڑہ روڈ ،رانچی-834001 جھار کھنڈ ، انڈیا
Read More اور پڑھیں:

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ