Ticker

6/recent/ticker-posts

محبت نفرتوں کو دیکھئے کیسے مٹاتی ہے ادو شاعری محبت | Mohabbat Shayari

عشق پیار محبت شاعری | سچی محبت شاعری | درد محبت شاعری


اردو شاعری محبت فوٹو ڈاؤن لوڈ - Urdu Shayari Mohabbat Photo Hd Download.webp

محبت شاعری غزل | محبت کا اظہار شاعری | محبت بھری شاعری

غزل
محبت نفرتوں کو دیکھئے کیسے مٹاتی ہے
سنا ہے! دشمنوں کو بھی ہماری یاد آتی ہے

کمی مجھ میں نہیں کچھ بھی مگر پھر بھی بھٹکتا ہوں
کروں بھی کیا حکومت میرا حق بھی مار جاتی ہے

مسلماں ہوں،نہ ہندو ہوں،مگر جو کچھ ہوں انساں ہوں
سلیقہ بات کرنے کا مجھے اردو سکھاتی ہے

جوانی میں بہت کچھ آسماں سے توڑ لاتے تھے
بڑھاپا ہے، اندھیرا ہے، یہ شمع جھلملاتی ہے

بہت دن ہو گئے، دیکھا نہیں ہے، لَوٹ بھی آؤ
تمہاری یاد اے دلبر مجھے ہردم رلاتی ہے

نہ جانے لکھ دیا ہے تو نے کس انداز سے خط کو
تِری تحریر تیرے خط کو خود پڑھ کر سناتی ہے

لطافت بھی، فصاحت بھی، راونی بھی، جوانی بھی
تِری ہر بات سے خوشبو کسی بسملؔ کی آتی ہے

پریم ناتھ بسملؔ

محبت شعر | پاک محبت شاعری | پہلی محبت شاعری | خاموش محبت شاعری


एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ