Ticker

6/recent/ticker-posts

نبی کی نبی کے قرینےکی باتیں | نعت شریف | Naat Sharif

نعت شریف اردو شاعری | نعت رسول مقبول اردو

naat sharif Urdu mein-naat e pak shayari

نعت پاک اردو میں لکھی ہوئی | نعت رسول مقبول اردو

نعتِ پاک

نہ جگ کی نہ جگ کے خزینے کی باتیں
کرو صرف ہم سے مدینے کی باتیں

نبی کی نبی کے قرینے کی باتیں
یہ ہی ہیں سلیقے سے جینے کی باتیں

نگاہوں میں ہے میری کردار ان کا
نہ چھیڑو کسی آ'بگینے کی باتیں

ملائک بھی کرتے ہیں عرشِ بریں پر
حبیبِ خدا کے پسینے کی باتیں

نہیں لطف کوئی محبّت میں جگ کی
کرو عشقِ احمد میں جینے کی باتیں

بروزِ قیامت رلائیں گی تجھ کو
یہ لعل و گہر یہ نگینے کی باتیں

جو لوٹا ہو ساحل کو طیبہ کے چھوکر
سناؤ مجھے اس سفینے کی باتیں

فراز اپنا دل بھی مچلتا ہے اس دم
چلیں جب بھی حج کےمہینے کی باتیں

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

خوبصورت نعتِ پاک اردو شاعری

ہر گھڑی ان کی مدحت بڑی چیز ہے
پیارے آقا سے نسبت بڑی چیز ہے

یا خدا کر کرم ہم بھی جائیں وہاں
ان کے در کی زیارت بڑی چیز ہے

دیکھ لیں جاکے شہرِ مدینہ میں وہ
جو یہ کہتے ہیں جنّت بڑی چیز ہے

دونوں عالم میں میری خوشی کےلۓ
ان کی چشمِ عنایت بڑی چیز ہے

رغبتیں اہلِ دنیا سے رکھیۓ مگر
دل میں آقا کی الفت بڑی چیز ہے

سر جھکا تے ہیں آ کر ملائک وہاں
ان در پر عبادت بڑی چیز ہے

گیت غزلوں کا کہنا نہیں کچھ فراز
نعت گوئی کی عادت بڑی چیز ہے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ

اور پڑھیں:

پیکرِ انوار کی باتیں کریں، نعت شریف اردو شاعری | Naat Sharif

رمضان  پر 111 بہترین نعت شریف  اردو میں لکھی ہوئی | Naat Pak

مدینے کے سپنے سجانے لگے ہیں۔نعت شریف اردو میں۔پریم ناتھ بسمل

روشن درودِ پاک سے دل کا مکاں کرو نعت شریف اردو | Naat Pak

دینِ محمدی پہ جو قربان ہو گۓ نعت رسول اردو | Naat Sharif

نبی کی نبی کے قرینےکی باتیں | نعت شریف | Naat Sharif

سینے میں جن کے ہوگی محبّت رسول کی | شبِ برات نعت شریف اردو

شبِ برات پر 5 بہترین نعت شریف | نعتِ پاک اردو شاعری

نعت پاک اردو  لکھی ہوئی | لکھی ہوئی نعت شریف | مشہور نعتیں

رحمتِ کبریا پر کروڑوں سلام | سلام ِعقیدت | نعت شریف اردو

نعت شریف اردو شاعری | لکھی ہوئی نعتیں | نعتیہ کلام اردو

آج صلّ علٰی کی آمد ہے نعت شریف اردو شاعری

نعت شریف اردو شاعری-Nat Sharif-Naat written Urdu

نعت شریف اردو شاعری  اچھی اچھی لکھی ہوئی |  naat sharif poetry in urdu

حمد مدحت و منقبت لکھی ہوئی نعت شریف  نعتیں۔ مشہور | Top 5 Naat in Urdu

مبارک عید میلاد النبی کا پھر پیام‌ آیا|Eid shayari-best Naat shayari-ईद पर नज़्म

محمد زاہد رضا بنارسی کی نعت| بہت زمانے سے ہاتھ دھوکر یہ|urdunaat

Naat-E-Rasool- | نعتِ رسولﷺ

Naat-E-Rasool | نعتِ رسول

نعتِ نبی|Naat e Paak

ذکر رسول پاک  زباں پر سدا  رہے، لکھی ہوئی نعتیں | Naat Sharif

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ