Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت شریف اردو شاعری اچھی اچھی لکھی ہوئی | Naat Sharif Poetry in Urdu

نعت شریف اردو شاعری نعتِ نبی | Naat Sharif lyrics in Urdu

میں بھی اک بار کبھی جا کے مدینہ دیکھوں
کالی کملی میں چھپا ہے جو خزینہ دیکھوں
۔
چاہتا ہوں کہ وہیں جا کے رکھوں میں روزہ
کیسے رمضان کا کٹتا ہے مہینہ دیکھوں
۔
بن کے پتوار مرے آقا چلے آتے ہیں
پھر بھلا ڈوبے گا کیسے یہ سفینہ دیکھوں
۔
ایسا طوفان محبت کا اٹھا مغرب سے
اہلِ نفرت کے ہے ماتھے پہ پسینہ دیکھوں
۔
ذکر کرتا ہوں محمد کا میں ہر دم بسملؔ
دل میں حسرت ہے کہ جنت کا وہ زینہ دیکھوں
۔
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار
رابطہ۔8340505230

نعت شریف | نعت شریف اردو | نعتِ رسول

کہہ رہا ہوں میں سچ ہے خدا کی قسم
مجھ پہ پیارے نبی کا ہوا ہے کرم
۔
دل میں حسرت مدینے کو جانے کی ہے
ہے نظر میں مدینہ مرے دم بہ دم
۔
وہ نبی ہیں خدا کے یہ حق بات ہے
بات سچ ہے نہیں اس میں کوئی بھرم
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار، انڈیا

نعت شریف اردو شاعری  اچھی اچھی لکھی ہوئی |  naat sharif poetry in urdu

نعت شریف اردو شاعری | لکھی ہوئی نعتیں

نعتِ نبی اردو میں

مدینے کے سپنے سجانے لگے ہیں
زمانے کے غم ہم بھلانے لگے ہیں

محمد کی رہتی ہے بس یاد دل میں
نبی میرے دل میں سمانے لگے ہیں

شہنشاہِ مہر و وفا ہیں وہی بس
جہانِ الم بھول جانے لگے ہیں

شہِ امبیا کا کرم جب ہوا تب
غموں میں بھی ہم مسکرانے لگے ہیں

پلٹ کر نہ جائیں مدینے سے گھر کو
مدینے میں سر ہم جھکانے لگے ہیں

محمد کے اوصاف لکھنے چلا ہوں
قلم خودبخود تھرتھرانے لگے ہیں

لگایا ہے قرآن جب اپنے دل سے
مدینے کے سلطاں بلانے لگے ہیں

نہیں پیاس باقی رہی میرے دل کی
نبی آبِ زمزم پلانے لگے ہیں

ہمیں ناز ہے اپنی قسمت پہ بسملؔ
گلے ہم کو آقا لگانے لگے ہیں
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار
Read More اور پڑھیں
پیکرِ انوار کی باتیں کریں، نعت شریف اردو شاعری | Naat Sharif
رمضان  پر 111 بہترین نعت شریف  اردو میں لکھی ہوئی | Naat Pak
مدینے کے سپنے سجانے لگے ہیں۔نعت شریف اردو میں۔پریم ناتھ بسمل
روشن درودِ پاک سے دل کا مکاں کرو نعت شریف اردو | Naat Pak
دینِ محمدی پہ جو قربان ہو گۓ نعت رسول اردو | Naat Sharif
نبی کی نبی کے قرینےکی باتیں | نعت شریف | Naat Sharif
سینے میں جن کے ہوگی محبّت رسول کی | شبِ برات نعت شریف اردو
شبِ برات پر 5 بہترین نعت شریف | نعتِ پاک اردو شاعری
نعت پاک اردو  لکھی ہوئی | لکھی ہوئی نعت شریف | مشہور نعتیں
رحمتِ کبریا پر کروڑوں سلام | سلام ِعقیدت | نعت شریف اردو
نعت شریف اردو شاعری | لکھی ہوئی نعتیں | نعتیہ کلام اردو
آج صلّ علٰی کی آمد ہے نعت شریف اردو شاعری
نعت شریف اردو شاعری-Nat Sharif-Naat written Urdu
نعت شریف اردو شاعری  اچھی اچھی لکھی ہوئی |  naat sharif poetry in urdu
حمد مدحت و منقبت لکھی ہوئی نعت شریف  نعتیں۔ مشہور | Top 5 Naat in Urdu
مبارک عید میلاد النبی کا پھر پیام‌ آیا|Eid shayari-best Naat shayari-ईद पर नज़्म
محمد زاہد رضا بنارسی کی نعت| بہت زمانے سے ہاتھ دھوکر یہ|urdunaat
Naat-E-Rasool- | نعتِ رسولﷺ
Naat-E-Rasool | نعتِ رسول
نعتِ نبی|Naat e Paak
ذکر رسول پاک  زباں پر سدا  رہے، لکھی ہوئی نعتیں | Naat Sharif

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ