Ticker

6/recent/ticker-posts

جو محفل میں ہم روبرو بیٹھتے ہیں محبت کا اظہار شاعری - پریم ناتھ بسمل

عشق پیار محبت شاعری، درد محبت شاعری، سچی محبت شاعری، پہلی محبت شاعری

Love Shayari Photo Mohabbat Ka Izhaar Shayari Urdu-Jo Mahfil Main Ham Rubaru Baithe Hain

Urdu Shayari Image Urdu | Shayari Mohabbat Urdu Shayari Photo

غزل

جو محفل میں ہم روبرو بیٹھتے ہیں
عجب سی نگاہوں سے وہ دیکھتے ہیں

ادا ہے محبت کی یہ بھی نرالی
جو میں پاس آؤں تو وہ بھاگتے ہیں

گزرتا ہے دل پر ستم اور بھی جب
نکلنے کو باہر وہ در کھولتے ہیں

تجھے نیند تیری مبارک ہو ہمدم
مگر ہم صنم رات بھر جاگتے ہیں

بھلایا ہے جن کی محبت میں خود کو
وہی آج میرا پتہ پوچھتے ہیں

محبت ہے ان سے پرانی ہماری
دعاؤں میں ہردم انہیں مانگتے ہیں

بناکر امیروں کا ہم بھیس یارو !
غریبوں کے بچوں کا حق مارتے ہیں

ابھی رات باقی ہے بسملؔ بہت ہی
وہ اٹھ اٹھ کے کھڑکی سے کیوں جھانکتے ہیں

پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار

محبت شاعری غزل | محبت کا اظہار شاعری

Read More اور پڑھیں

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ