محبت کا اظہار شاعری - اقرار محبت شاعری پریم ناتھ بسملؔ
محبت بھری شاعری فوٹو - Mohabaat Shayari Urdu Image
غزل
بغض و کینہ کو دل سے مٹایا کرو
پیار کا دیپ دل میں جلایا کرو
بات دل کی زباں پر سجایا کرو
دل بہل جائے گا مسکرایا کرو
اپنے چہرے سے پردہ اٹھایا کرو
حسن کی بجلیاں یوں گرایا کرو
اک زمانے سے پیاسا ہوں دیدار کا
میں تڑپتا ہوں جلوہ دکھایا کرو
نیند آتی نہیں ہے مجھے اے صنم
اپنی باہوں میں مجھ کو سلایا کرو
تشنگی میری باقی رہے کیوں بھلا
ان نگاہوں سے مجھ کو پلایا کرو
میرے رونے پہ ہنسنا مناسب نہیں
آگ پانی میں یوں مت لگایا کرو
غم کا چارہ نہیں اور اس کے سوا
چین آجائے ان کو بلایا کرو
آج بسملؔ نہیں ہے تجھے کیوں سکوں
مجھ کو میرے صنم سے ملایا کرو
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار
0 टिप्पणियाँ