Wada Shayari Urdu | Bewafa Shayari Urdu
غزل
وعدہ کر کے صنم نہ آتے ہو
اس قدر کیوں ہمیں ستاتے ہو
وعدہ کر کے صنم نہ آتے ہو
اس قدر کیوں ہمیں ستاتے ہو
غیر کے ساتھ ساتھ جاتے ہو
ہم عدو ہیں کہ آزماتے ہو
میرے رونے پہ مسکراتے ہو
دل میں اک آگ سی لگا تے ہو
عشق جب ہو گیا مجھے تم سے
بات کیا ہے کہ دور جاتے ہو
سوچتا ہوں میں ہر گھڑی تم کو
خواب میں تم ہی روز آتے ہو
جانے کیسا کیا سحر تم نے
رات دن تم ہی یاد آتے ہو
میں تڑپتا ہوں دید کا تشنہ
تم رقیبوں کو مے پلاتے ہو
دشنہ، دشنام اور ملامت سے
دشمنی خوب تم نبھاتے ہو
جو سمجھتے نہیں زباں دل کی
ان سے کیا حالِ دل سناتے ہو
اک ستمگر کے سامنے بسملؔ
اشک بے کار تم بہاتے ہو
Bewafa Shayari Photo Hd | Bewafa Shayari Image Download
وعدی شاعری: ہندی اردو ساہتیہ سنسار
Read more : اور پڑھیں
0 टिप्पणियाँ