لکھنؤ اور پٹنہ سے شائع ہونے والا پندرہ روزہ ادبی ای میگزین " صدائے بسمل " کا شمارہ (نمبر38) ملاحظہ فرمائیں - آپ کو یہ شمارہ کیسا لگا اپنے تاثرات سے نوازتے ہوئے میگزین کو خوبصورت سے خوبصورت تر کیسے کیا جا سکتا ہے ایسے گراں قدر اور کار آمد مشوروں سے بھی نوازیں - شکریہ
ابوشحمہ انصاری
میگزین انچارج
ادبی نگارشات نیچے دئے ہوئے ای میل پر روانہ کریں۔
Email:asansari1987@gmail.com
انتہائی قابلِ احترام
ذکی طارق ، پریم ناتھ بسمل
فوزیہ ردا اختر ۔۔۔۔۔صدائے اطفال، صفحہ ۔۔۔۔۔۔
پندرہ روزہ صدائے بسمل بارہ بنکی سے شائع ہونے والے اردو کے مقبول ترین شمارے میں خصوصی صفحہ صدائے اطفال جسے مشہور و معروف شاعرہ محترمہ فوزیہ آختر ردا صاحبہ کی زیرِ نگرانی تربیت دیا جاتا ہے لاریب یہ بچوں کے ادب کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے
بغیر کسی مبالغے کے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ مذکورہ صفحہ کو ترتیب دینے ،سجانے،سنوارنے اور بامقصد و باوقار بنانے میں موصوفہ کی ذاتی دلچسپی جذبہ خدمت ادب کے ساتھ ساتھ ان کی وسیع النظری و ادبی تخلیقات کا مناسب انتخاب بڑی اہمیت رکھتا ہے اور یہی خوبیاں قارئین کرام میں صدائے اطفال صفحہ کی پسندیدگی و مقبولیت کی ضمانت ہیں
اس صفحہ کا مطالعہ کرنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یہ مختلف علاقوں میں رہنے والے شاعروں ادیبوں مفکروں کی ادبی تخلیقات سے مرصع صفحہ قرطاس پر ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس سے حمد باری تعالٰی مناجات نعت پاک نظمیں غزلیں اور پر مغز کہانیوں کے خوش نما رنگ جھلکتے ہیں جو پر کشش اور بچوں کی دلچسپی کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی ہمہ جہت ذہنی تربیت کا دلچسپ ادبی سامان بھی مہیا کرتی ہیں
اللّٰہ رب العزت سے دعا ہے کہ یہ اردو شمارہ مسلسل اپنی منزل مقصود کی طرف بڑھتا رہے اور بالخصوص صدائے اطفال کا صفحہ بھی جاری رہے اور اپنے ادبی رنگ برنگی پھولوں سے نو نہالان قوم کے اذہان کو مسلسل مہکاتا رہے آمین یارب العالمین
रेडियो लालटेन : हिन्दी कविता चित्रलेखन : 207 विषय : रेडियो लालटेन दिनांक : 5 दिसंबर, 2…
Contact Us
कुल पेज दृश्य
यह ब्लॉग खोजें
About Me
Hello, my name is PREMNATH BISMIL. I'm a Urdu poet, Story writer and also Urdu teacher. We provide Urdu poetry, Hindi poetry, Hindi story , Urdu story as well as current affairs.
0 टिप्पणियाँ