Ticker

6/recent/ticker-posts

SADA E BISMIL 1 September 2021 | صدائے بسمل

SADA E BISMIL 1 September 2021


सदा ए बिस्मिल


صدائے بسمل


السلامُ علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ

محترم و محترمہ!

لکھنؤ اور پٹنہ سے شائع ہونے والا پندرہ روزہ ادبی ای میگزین " صدائے بسمل " کا شمارہ (نمبر39) ملاحظہ فرمائیں - آپ کو یہ شمارہ کیسا لگا اپنے تاثرات سے نوازتے ہوئے میگزین کو خوبصورت سے خوبصورت تر کیسے کیا جا سکتا ہے ایسے گراں قدر اور کار آمد مشوروں سے بھی نوازیں - شکریہ

ابوشحمہ انصاری

میگزین انچارج

ادبی نگارشات نیچے دئے ہوئے ای میل پر روانہ کریں۔

Email:asansari1987@gmail.com

پندرہ روزہ ’’صدائے بسمل‘‘ حق کا جاندار، بے باک صحافت کا علمبردار

از قلم: مظفر نازنین، کولکاتا

پندرہ روزہ ’’صدائے بسمل‘‘ ہندوستان کے پٹنہ اور لکھنؤ سے شائع ہونے والا وہ اخبار ہے جو بلا شبہ حق کا جانبدار اور بے باک صحافت کا علمبردار ہے۔ گذشتہ سال 2020 ء ،میں جب وطن عزیز COVID-19 اور Lockdown کے زیر اثر تھا۔ اس دوران ’’صدائے بسمل‘‘ کا پہلا شمارہ نکالا گیا۔ یہ e-paper ہے اور پورے طور پر digital ہے۔ آج جب وطن عزیز ہندوستان میں COVID-19 اور Lockdown سے شہری زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ ایسے میں بیشتر اردو اخبارات شائع ہونا بند ہوگیا ہے۔ ایسے ماحول میں ’’صدائے بسمل‘‘ کا پابندی سے شائع ہونا قابل ستائش ہے اور قابل داد و تحسین ہے۔ اس کے مدیر اعلیٰ جناب ذکی طارق بارہ بنکوی جن کی زیر سرپرستی یہ اخبار منظر عام پرآرہا ہے۔

اس کے علاوہ ’’صدائے بسمل‘‘ کے اہم رکن عالی جناب ابو شحمہ انصاری صاحب، زاہد رضا بنارسی صاحب، صالحہ صدیقی صاحبہ، پریم ناتھ بسمل جی کی کرم فرمائیاں بھی شامل ہیں کہ یہ اخبار پوری آب و تاب کے ساتھ ہر پندرہ روز پر باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔ اس میں تمام مضامین بہت ہی کارآمدہیں اور یہ اخبار ادب ، سیاست، کھیل کود، ہر شعبہ ہائے حیات کا احاطہ کرتا ہے۔ بہترین تزئین کاری ہوتی ہے۔ بلاشبہ یہ ذہنی تشنگی کی تسکین کا بہترین ذریعہ ہے۔

یہاں دنیا بھر سے تخلیق کار ، ادباء، شعرا، کے شاہکار نگارشات کو یکجا کر کے مع نام و تصویر بڑے ہی اہتمام سے شائع کیا جاتا ہے۔ بہترین غزلیں، نظمیں، شاندار افسانے پڑھنے کو ملتے ہیں۔

اس ضمن میں اتنا ہی کہنا کافی ہوگا کہ ’’صدائے بسمل‘‘ پندرہ روزہ لکھنؤ اور پٹنہ سے شائع کر کے گویا اردو کی بے لوث خدمت جاری ہے۔ آج اس پُر آشوب دور میں ادب کی بے نوث خدمت کرنا بہت بڑی بات ہے۔

اس ضمن میں عزت مآب ایڈیٹر صاحب ذکی طارق بارہ بنکوی ، ابو شحمہ انصاری ، پریم ناتھ بسمل جی اور زاہد رضا بنارسی کی تہہ دل سے پُر خلوص مبارک باد پیش کرتی ہیں اور ان کے صحت کے ساتھ طویل عمر کی دعا گو ہوں۔خدا انہیں صحت دے اور اس طرح ادب کی خدمت میں مصروف رہیں آمین۔’’صدائے بسمل‘‘ کے لیے بس یہ شعر صادق آتا ہے۔

آئینہ وفا ہے گنجینۂ شفا ہے یہ دین کا ہے ہادی دنیاکا رہنما ہے

Mobile + Whatsapp : 9088470916
E-mail : 
muzaffarnaznin93@gmail.com

( نظم)

پندرہ روزہ صداۓ بسمل کی نذر

===============

تو تو ہے گوہر شہوار صدائے بسمل
لکھوں کیسے ترا معیار صدائے بسمل
تیرا ہر لفظ ہے تہذیب و ثقافت کا امیں
سب ہیں کہتے تو ہے شہکار صدائے بسمل
ادبی آفاق پہ تو قوس قزح کی تمثیل
ابھرا ہے صورت فنکار صدائے بسمل
دل چھوئے اس لئے کہ اس کی زباں اردو ہے
کہ ہے مجموعہء افکار صدائے بسمل
تجھ کو حاصل ہو سدا رفعت و ندرت کا حصار
برق سی ہو تری رفتار صدائے بسمل
نثر کے سارے ہی الفاظ بلا کے نیرنگ
اور اعلی ترے اشعار صدائے بسمل
میر اور غالب و اقبال کا وارث تو ہے
سچ کہ ہے صاحب اقدار صدائے بسمل
علیزےنجف
Sada e Bismil 1 September 2021 Page 1
Sada e Bismil 1 September page 2
Sada e Bismil 1 September page 3
Sada e Bismil 1 September page 4.
Sada e Bismil 1 September page 5
Sada e Bismil 1 September page 6
Sada e Bismil 1 September page 7
Sada e Bismil 1 September page 8
Sada e Bismil 1 September page 9
Sada e Bismil 1 September page 10
Sada e Bismil 1 September page 11
Sada e Bismil 1 September page 12
Sada e Bismil 1 September page 13

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ