Ticker

6/recent/ticker-posts

محرم الحرام رسوم و بدعات | محرّم الحرام اور غیر شرعی رسومات

محرم الحرام رسوم و بدعات | محرم الحرام کی مروجہ بدعات وخرافات

مجیب الرحمن جھارکھنڈ
محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جو اپنی برکات و فضائل میں اپنی مثال آپ ہے، اس مہینہ کی تاریخی حیثیت تو اپنی جگہ مسلم ہے لیکن اس کی حرمت آپ ﷺ کے اس مہینہ میں خصوصی اعمال اور اس کی عظمت کو چار چاند لگا دیتا ہے، تاریخ اسلام کے کئی اہم واقعات اسی مہینہ میں پیش آۓ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ تاریخ کے بیشتر اور اہم واقعات اسی مہینہ میں رو نما ہوۓ، لہذا جہاں ماہ محرم سال نو کی ابتدا کی نوید دیتا ہے اور ان واقعات و حادثات کی بھی خبر دیتا ہے جن کا یاد رکھنا امت مسلمہ کیلۓ ضروری ،زندہ اقوام کی علامت یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی تاریخ اسلاف کے کارناموں اور واقعات سے بے خبر نہیں ہوتی ،یہ بھی غلط ہے کہ ان واقعات کو یاد کرکے سوگ منایا جاۓ ،اور اس کی یاد دہانی کیلۓ طرح طرح کے خرافات گھڑ لۓ جائیں جیسا کہ دس محرم کو جو سانحہ ہوا اس کے تئیں طرح طرح کے خرافات گھڑ لۓ گۓ جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور اس طرح کے خرافات گھڑ کے محرم الحرام جیسے پاک و مقدس مہینہ کی حرمت کو پامال کردیتے ہیں ” ذیل میں چند بے جا رسموں کا ذکر کیا جارہا ہے “

تعزیہ Tajiya

تعزیہ کرنا ناجائز ہے کیوں کہ قرآن میں ہے ” أتعبدون ماتنحتون ”کیا تم ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہو جن کو تم نے خود اپنے ہاتھوں سے تراشا ہے ،ظاہر ہے تعزیہ خود انسان بناتا ہے پھر اس سے منت مانگتا ہے اور اس سے مرادیں مانگتا ہے اس کو سجدہ کیا جاتا ہے اس کی زیارت کو زیارت حسین سمجھا جاتاہے یہ سب باتیں اسلامی روح اور اس کے تعلیمات کے خلاف ہیں “

مجالس Majalis

ذکر و شہادت کیلۓ مجالس کا انعقاد کرنا ،ان میں ماتم اور نوحہ کرنا روافض کے مشابہ ہونے کی وجہ سے ناجائز ہیں ”حدیث میں آتا ہے” من تشبہ بقوم فھو منہ “ جو جس قوم کی مشابہت اختیار کریگا وہ اسی میں سے ہوگا۔

محرم کو غم کا مہینہ سمجھنا

بعض لوگ اس مہینہ کو رنج و الم کا مہینہ سمجھتے ہیں اور اس میں شادی بیاہ اور خوشی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں، مختلف قسم کے سوگ مناتے ہیں، جیسا کہ کالا کپڑا پہننا، عورتوں کا زیب و زینت اختیار کرنا ،نوحہ ماتم وغیرہ، ان لوگوں کا یہ خیال غلط ہے، کیوں کہ احادیث مبارکہ میں اس مہینہ کے بہت سارے فضائل وارد ہوۓ ہیں لہذا اس مہینہ کو غم کا مہینہ سمجھنا درست نہیں۔

محرم کے مہینہ میں شادی بیاہ سے اجتناب

بعض لوگوں میں یہ بات مشہور ہے کہ محرم کا مہینہ خصوصا محرم کے شروع کے دس دنوں میں شادی بیاہ ،خوشی کی تقریبات وغیرہ حرام ہے، اور اس مہینہ میں ان کاموں کو انجام دینے میں برکت نہیں ہوتی، اس میں بعض پڑھے لکھے لوگ بھی مبتلا۶ ہیں یہ سوچ غلط ہے ، شریعت میں محرم یا کسی دوسرے مہینہ میں نکاح کرنے سے منع نہیں کیا ہے اور اس مہینہ میں زیادہ عبادت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور چوںکہ نکاح بھی ایک عبادت ہے اس سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے اس لۓ اس سے اجتناب کرنا غیر اسلامی طریقہ ہے۔

حضرت حسین کے نام پر سبیل ادا کرنا

بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن کو لوگ محرم کےدس دنوں میں بڑی پابندی کے ساتھ کرتے ہیں مثلا حضرت حسین کے نام پر سبیل ادا کرنا، اور کھانا کھلا نا، اسکو کار ثواب سمجھا جاتا ہے ،لیکن اس میں کئی خرابیاں ہیں محرم کے مہینہ کو خاص طور پر پہلے عشرہ میں سبیلین لگانا پانی شربت وغیرہ کو خاص کرنا یہ دین میں زیادتی ہے لوگ اس میں ایک غلط عقیدہ بھی رکھتے ہیں کہ امام حسین کربلا میں بھوکے پیاسے شہید ہوۓ تھے یہ کھان پان ان کی پیاس کو بجھاۓ گا سو اس کی کوئی حقیقت نہیں۔

محرم میں قبرستان جانے کی پابندی کرنا

بہت سے علاقوں میں یہ رسم موجود ہے کہ لوگ دس محرم کو قبرستان جاتے ہیں اور قبروں کی لپائی کرتے ہیں اس پر بتیاں جلاتے ہیں اور پھول دال دانے وغیرہ ڈالتے ہیں ان کاموں کو خاص محرم کے دنوں میں کرنا اور ان میں مقصود سمجھنا باعث بدعت ہے کیوں کہ شریعت نے ان کاموں کیلۓ کوئی خاص دن مقرر نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان دنوں میں کوئی فضائل وارد ہوئے ہیں لہذا اس سے بچنا چاہۓ اور اس مہینہ کے جو فضائل بیان کۓگۓ ہیں ان کو اپناکر اپنے آپ کو ثواب کا مستحق بنانا ہے نہ کے بدعات و خرافات میں پڑ کر وبا کے مستحق بننا ہے۔

مستفاد “ از شہید کربلا اور محرم مولانا الیاس گھمن صاحب “

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ