Ticker

6/recent/ticker-posts

SADA E BISMIL 1 August 2021 | صدائے بسمل

SADA E BISMIL 1 August 2021


सदा ए बिस्मिल


صدائے بسمل


السلامُ علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ

محترم و محترمہ!

لکھنؤ اور پٹنہ سے شائع ہونے والا پندرہ روزہ ادبی ای میگزین " صدائے بسمل " کا شمارہ (نمبر36) ملاحظہ فرمائیں - آپ کو یہ شمارہ کیسا لگا اپنے تاثرات سے نوازتے ہوئے میگزین کو خوبصورت سے خوبصورت تر کیسے کیا جا سکتا ہے ایسے گراں قدر اور کار آمد مشوروں سے بھی نوازیں - شکریہ

ابوشحمہ انصاری

میگزین انچارج

ادبی نگارشات نیچے دئے ہوئے ای میل پر روانہ کریں۔

Email:asansari1987@gmail.com

انتہائی قابلِ احترام
ذکی طارق ، پریم ناتھ بسمل
فوزیہ ردا اختر
سلامِ خلوص
سب سے پہلے خوب صورت شمارہ شائع کرنے پر دلے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آج پندرہ روزہ صدأئے بسمل کا تازہ شمارہ پڑھنے کو ملا۔ اخبار کی دلکشی اور جاذبیت قابلِ تعریف ہے۔ مواد بھی معیاری اور دلچسپی کا باعث ہے۔ میرے خیال میں یہ اخبار پندرہ روزہ اخبارات میں ایک منفرد اور نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔اطفال کا صفحہ تو بہت ہی خوبصورت اور دلکش ہے۔جی چاہتا ہے اس صفحہ کو بار بار پڑھتے رہیں۔ اس صفحہ کی ترتیب کے لیے فوزیہ اختر ردا داد کی مستحق ہیں۔
میری دلی دعا ہے کہ صدائے بسمل کا پورا عملہ خوش و خرم اور سلامت رہے۔ان کا اخبار دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے۔
بہت ہی دلکش و خوبصورت صدائے بسمل
قار ئین کی ہے ضرورت صدائے بسمل
دعاگو
ملازم حسین عابد
جوہرآباد، خوشاب، پاکستان
محترمہ فوزیہ ردا اختر
صداۓ بسمل کا تازہ شمارہ 15.7.2021 دستیاب ہوا۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آپ جیسی بالغ نظر۔ جن کو ادب عالیہ کے ساتھ ادب اطفال پر بصیرت حاصل ہے۔ آپ صداۓ بسمل کے بچوں کی صفحہ انچارج اور مدیرہ ہیں۔ اس لیے ایک ہی صفحہ میں آپ نے نظم۔ نصیحت۔ کہانی۔ اور پھر اس بچپن کے صفحہ پر قارئین کے تاثرات بھی خوبصورتی کے ساتھ جمع کر دیا۔ آپ کی نظم بکرا۔ بہت پسند آئی۔ بالخصوص اس کا یہ شعر
کتنی الفت سے اس کو پالا تھا
جاتے جاتے رلاگیا بکرا
۔ اس مبارک دن کی کتنی بہترین عکاسی کر رہا ہے۔ مبارک باد پیش ہے۔
آپ نے ذرہ نوازی کا معاملہ کرتے ہوئے میری سلسلہ وار نظم کی پہلی کڑی۔ حضرت لقمان حکیم کو بھی بچپن کے صفحہ میں جگہ دی۔ اس کے لیے میں آپ کا بہت بہت شکر گزار ہوں۔ پورا رسالہ اس کے مدیر پریم ناتھ بسمل اور محترم ذکی طارق صاحب کی محنتوں کا غماز ہے۔ جس کی وجہ سے اس جریدہ کی اہمیت میں چار چاند لگ گئے ہیں۔
اردو سے بے اعتنائی کے اس دور میں اس کی اہمیت دوبالا ہوجاتی ہے۔ کہ صداۓ بسمل کے ذمہ داران نے اسے خوب سے خوبتر بنانے کے لیے ہرممکن جدوجہد کی ہے۔ سبھی حضرات مبارک باد کے قابل ہیں۔ بالخصوص محترمہ فوزیہ ردا اختر صاحبہ جن کو صحافت کا بہترین تجربہ ہے۔ اور اس حوالے سے ان کی خدمات شہرۂ آفاق ہیں۔
الله کرے یہ جریدہ متواتر ترقی کرتا رہے اور ملک و بیرون ملک کے اچھے قلمکار اس سے وابستہ رہیں۔
انصار احمد معروفی۔ 8853214848
جب بچوں کے ادب بات کی جاتی ہے تو ہندوستان کی مشہور و معروف شاعرہ محترمہ فوزیہ اختر صاحبہ کا نام بھی ذہن کے دریچوں میں ابھر آتا ہے۔ اس دور میں ادب اطفال کو فروغ دینا واقع ایک قابل تحسین عمل ہے، جسے فوزیہ اختر صاحبہ صدائے بسمل کے صدائے اطفال میں بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ آپ نئے لکھنے والوں کو آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہیں، صدائے بسمل کے صدائے اطفال میں میری تحریر شامل کر کے مجھے بھی شرف بخشا ہے۔
صدائے بسمل ایک خوبصورت جریدہ ہے جس میں اسلامی سیاسی معاشرتی، معاشی مضامین کی اشاعت بھی ہوتی ہے اور اس کو ہر صنف سے مزین بھی کیا جاتا ہے۔
اللہ کریم اس خوبصورت پندرہ روزہ جریدے کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس ادبی محبت کو قائم رکھے آمین
رابعہ فاطمہ
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 1
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 2
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 3
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 4
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 5
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 6
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 7
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 8
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 9
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 10
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 11
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 12
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 13
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 14
SADA E BISMIL 1 August 2021 Page 15

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ