Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت شریف اردو شاعری - جمعہ کے روز نعت رسول پاک Naat Sharif Written Urdu

نعت رسول اردو - نعت شریف اردو - نعت پاک اردو

نعتِ پاک
نامِ احمد جو عقیدت سے لیا کرتے ہیں
ان کے لب پیار سے آپس میں ملا کرتے ہیں

واسطہ ان کا دعا میں جو دیا کرتے ہیں
اپنا دامن وہ مرادوں سے بھرا کرتے ہیں

عشق میں ان کے جو سرشار ہوا کرتے ہیں
وہ نمازیں بڑی کثرت سے پڑھا کرتے ہیں

رحمتیں ان پہ ہی ہوتی ہیں خدا کی نازل
لوگ جو آپ کی سننت کو ادا کرتے ہیں

ہم بھلا کیوں نہ کریں ذکرِ محمدﷺ لوگو
ذکر ان کا تو ملائک بھی کیا کرتے ہیں

انکے دیوانوں کی دیوانی ہے دنیا یوں ہی
ان کے دیوانے ہی دنیا کا بھلا کرتے ہیں

ہم فراز اپنی کبھی راہ بدلتے ہی نہیں
ہم وفادارِ محمدﷺ ہیں وفا کرتے ہیں

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

نعت شریف کتاب - نعت نبی اردو

رہے دل میں قائم محبت نبی کی
کروں رات دن یونہی مدحت نبی کی

عیاں سب پہ ہے یہ حقیقت نبی کی
بنے دونوں عالم بدولت نبی کی

الہی مجھے بھیج دے اب مدینہ
رلاتی ہے آنکھوں کو فرقت نبی کی

ستم جتنے ڈھاۓ زمانے نے ان پر
بڑھی جگ میں اتنی ہی شہرت نبی کی

محبت سے ملتے تھے اکثر وہ سب سے
جدا تھی زمانے سے عادت نبی کی

مراتب خدا نے انھیں ایسے بخشے
بیاں کیسے ہو ہم سے عظمت نبی کی

بروزِ قیامت یہ سچ ہے اے لوگو
پڑے گی سبھی کو ضرورت نبی کی

فراز اب تو یہ ہی تمنا ہے ہر دم
زباں پر رہے میرے مدحت نبی کی

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

نعت شریف اردو میں لکھی ہوئی

نعت شریف
ہوش و حواس میں ہو یہ بیمار یا نبی
جب بھی تمھارے در کا ہو دیدار یا نبی

جو ہیں تمھارے عشق میں سرشار یا نبی
رخ پر ہے ان کے بارشِ انوار یا نبی

سارےجہاں سےاعلی تمھاری یوں شان ہے
تم بن کے آ ۓ احمدِ مختار یا نبی

تعریف ہے تمھاری قرآنِ مبین میں
یوں ہی فد ا ہے تم پہ یہ سنسار یا نبی

ثابت یہ ہو گیا ہے قرآن و حدیث سے
سب انبیا کے تم ہی ہو سردار یا نبی

اسنےہی کلمہ پڑھلیا فورا”خوشی خوشی
جس نے تمھاری دیکھ لی گفتار یا نبی

کیوں سر جھکاۓ اپنا کہیں اور یہ فراز
تم سے بڑی ہے کون سی سرکار یا نبی

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

نعت شریف اردو شاعری - Naat Sharif Lyrics In Urdu

نعتِ نبی
نبی کے روۓ منور کی بات کرنی ہے
کہ آج دین کے سرور کی بات کرنی ہے

اے لوگو آؤ ذرا دل کو تھام کر بیٹھو
خدا کے خاص پیمبر کی بات کرنی ہے

جہاں پہ سر کو جھکاتے ہیں شاہ بھی اکثر
اسی نگر کی اسی در کی بات کرنی ہے

جو کام آۓ گا ہم عاصیوں کے محشر میں
اسی حبیب کی دلبر کی بات کرنی ہے

کہ جس کے در پہ فر شتے سلام پڑھتے ہیں
اسی کے روضے کے منظر کی بات کرنی ہے

اجل سے جو ہے ابد تک رہے گا جو جاری
مدینے والے کے لنگر کی باد کرنی ہے

جہاں پہ جلوا فگن وہ رسولِ اکرم ہیں
ہمیں بھی آج اسی گھر کی بات کرنی ہے

فراز جس پہ ہو قرباں سخنوری سب کی
ہمیں تو ایسے سخنور کی بات کرنی ہے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

نعت رسول مقبول اردو - New Naat 2021 Lyrics In Urdu

نعتِ نبی

کتنا دلکش حسیں یہ سماں ہو گیا
آپ آۓ تو روشن جہاں ہو گیا

یہ بھی معراج کی شب عیاں ہو گیا
زیرِ پا آپ کے آسماں ہو گیا

ہو گیا جو غلامِ نبی دوستو
اس کا سارا جہاں قدراں ہوگیا

اس سے راضی نہ ہوگا کبھی بھی خدا
آپ سے جو ذرا بدگماں ہوگیا

اس کی قسمت کا تارہ ہوا اوج پر
جس پہ مولا مرا مہرباں ہو گیا

حکمِ رب ہی تو ٹالا تھا ابلیس نے
اس کا سجدہ ہر اِک رائگاں ہو گیا

نعت بھی ہو گئی اپنی پیاری فراز
حال دل کا بھی اپنے بیاں ہو گیا

سرفرازحسین فراز پیپلسانہ مرادآباد

Naat Lyrics In Urdu Free Download

نعتِ پاک
ہے دل میں مرے آرزوۓ مدینہ
میں دیکھوں نگاہوں سے کوۓ مدینہ

نہ تھی اتنی شہرت مدینہ کی پہلے
بڑھی آپ سے آبروۓ مدینہ

تڑپتا ہے دل یوں برستی ہیں آنکھیں
مجھے جانے دو اب تو سوۓ مدینہ

لہو اس میں شامل ہے آلِ نبی کا
یوں ہر سمت پھیلی ہے بوۓ مدینہ

نہیں آرزو اب سوا اس کے کوئی
کہ ہے ہر گھڑ ی جستجوۓ مدینہ

کرن نورِ ایماں کی اس جا ہی پھیلی
چلی جس طرف کو بھی ضوۓ مدینہ

فراز اب تو میری تمنا ہے یہ ہی
کروں ہر گھڑی گفتگوۓ مدینہ

فراز اس کو بھاتے نہیں چاند تارے
نگاہوں میں جس کی ہے موۓ مدینہ

سرفراز حسین فراز پیپلسانہ مرادآباد

Naat In Urdu Written - Naat In Urdu Text

نعتِ نبی

ہوا جب سے آقا میں شیدا تمھارا
نگاہوں میں رہتا ہے روضہ تمھارا

مدینے میں ہر سو ہے جلوہ تمھارا
کہ کعبے کا کعبہ ہے روضہ تمھارا

ہے دنیا تمھاری زمانہ تمھارا
ہمیشہ چلےگا یاں سکہ تمھارا

شرف تم نے پاۓ ہیں کچھ ایسے آقا
کہ نبیوں میں افضل ہے رتبہ تمھارا

خدا کےکرم سے یہاں بھی وہاں بھی
بجا دونوں عالم میں ڈنکا تمھارا

زمیں پر بھی ہے نعت خوانی تمھاری
ہے عرشِ بریں پر بھی چرچہ تمھارا

پلٹ آیا اک ہی اشارے میں آقا
کہاں شمس نے حکم ٹالا تمھارا

بنایا شفیع الا مم تم کو رب نے
بلندی پہ یوں ہے ستارہ تمھارا

فراز"اب تو دل کی تمننا ہے یہ ہی
کہ دیکھوں نگاہوں سےروضہ تمھارا

سرفرازحسین فرازپیپلسانہ مرادآباد

Naat Written In Urdu 2021

نعتِ پاک

نبی کے عشق میں جو شخص بھی سر شار ہوتا ہے
وہی خلدِ بریں کا دوستو حق دار ہوتا ہے

یہاں جو بھی غلامِ احمدِ مختار ہوتا ہے
حقیقتً میں وہی تو صاحبِ کردار ہوتا ہے

درودِ تاج پڑھتا ہے جو اکثر جھوم کر ان پر
اسی کو خواب میں سرکار کا دیدار ہوتا ہے

اسی پر ہر گھڑی ہوتی ہیں نازل رحمتیں رب کی
کہ جس گھر پر بھی ذکرِ سیدِ ابرار ہوتا ہے

وہی محروم رہتا ہے یہاں دولت سے ایماں کی
جو عشقِ سرورِ کونین سے بیزار ہوتا ہے

پکاروں کیوں نہ میں ان کو مرےحاجت روا وہ ہیں
انھیں کا نام لیتے ہی تو بیڑا پار ہوتا ہے

فراز ان کے ہی صدقے میں بنے سورج ہوا پانی
انھیں کے فیض سے صحر ا گلِ گلزار ہوتا ہے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد یو. پی

Naat Written In Urdu Font

نعت پاک

پیارے نبی کے عشق میں جینے کی آرزو
دل میں ہے میرے صرف مدینے کی آرزو

رہتی ہے مجھ کو حج کے مہینے کی آرزو
جب سے بسی ہے دل میں مدینے کی آرزو

آنکھوں میں سنگ در میری رہتا ہے آ پ کا
کیسے کروں کسی بھی نگینے کی آرزو

ہم آ صیوں کے دل میں ہے آ قا بسی ہوئی
کوثر کا جام حشر میں پینے کی آرزو

یا رب تو ان کے در کی غلامی نصیب کر
دل میں نہیں ہے میرے خزینے کی آرزو

جانب تمھارے درکی بڑھےجھوم جھوم کر
کتنی حسنں ہے میرے سفینے کی آرزو

مشک وگلاب میں بسی خشبواسی کی ہے
پھرکیوں نہ ہو مجھے بھی پسینے کیا آرزو

آ جایئں کاش خواب میں اقا مرے فراز
میں لے کے سو رہا ہوں مدینے کی آرزو

سرفرازحسین فرازپیپلسانہ مرادآباد یوپی

New Naat Lyrics 2021

نعتِ پاک

یاد جب بھی نبی کی آئی ہے
ہر کلی دل کی مسکرائی ہے

دل کی اس نے مراد پائی ہے
جس نے لو آپ سے لگائی ہے

نور سے ان کے گھر ہوا روشن
ہم نے میلاد جب منائی ہے

شمش پلٹا قمر ہوا ٹکڑے
انگلی جب آپ نے اٹھائی ہے

انجمن چاند اور تاروں کی
نور سے ان کے جگمگائی ہے

یہ جہاں ہو یا وہ جہاں آقا
آپ کی ہر جگہ رسائی ہے

نامِ احمد سے جس کو ہےالفت
اس کی تقدیر جگمگائی ہے

دل میں اپنے سجائیے قرآں
اس کا ہر لفظ رہنمائی ہے

محوِ سجدہ ”فراز“ ہو جاوٗ
اپنی اب اس میں ہی بھلائی ہے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

Naat Written In Urdu

نعتِ پاک

رسولِ پاک کا روضہ جہاں ہے
خدائے پاک کی رحمت وہاں ہے

زمیں ان کی انھیں کا آسماں ہے
انھیں کے واسطے سارا جہاں ہے

سوا ان کے یہ دل لگتا کہاں ہے
نگاہوں میں انھیں کا آستاں ہے

مرا دل کیوں نہ ہو ان پر فدا اب
خدائے پاک جن پر مہرباں ہے

ملےگی خلد عاشق کو تمھارے
وہ ناری ہے جو تم سے بدگماں ہے

بھلاکیوں ڈرہومحشرکامجھےاب
رسائی میرے آ قا کی وہاں ہے

خداکی رحمتیں نازل ہیں اس پر
جو عاشق ہے تمھارا شادماں ہے

زمیں سے آسماں تک دیکھئے تم
مرے آقا کا ہی سکؔہ رواں ہے

سرفراز حسین فراز پیپلسانہ مرادآباد یوپی الہند

Naat Written In Urdu Text

نعت پاک

جنھیں ہے محمدﷺ کی مدحت کی عادت
انھیں کو ہے رب کی عبادت کی عادت

غریبوں ، یتیموں ، فقیروں سبھی پر
تھی آقا کو ہر دم عنایت کی عادت

وہی لوگ افضل ہیں دونوں جہاں میں
ہے قرآں کی جن کو تلاوت کی عادت

دو عالم مسخخر چٹائی کا بستر
نہ تھی آپ کو بادشاہت کی عادت

کھلاتے تھے اوروں کو خود بھوکا رہ کر
عجب تھی نبی کی قناعت کی عادت

یو نہی ان کو کہتے تھے صادق امیں سب
امانت میں نہ تھی خیانت کی عاوت

ہمیں بخشواۓگی محشر میں لوگو
حبیبِ خدا سے محببت کی عادت

فراز اب تو دل کی یہی آرزوؤ ہے
نہ چھوٹے کبھی ان کی مدحت کی عادت

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مراد آباد

Images Of Naat In Urdu

نعتِ پاک

فیضِ قدرت اسی پہ جاری ہے
آقا جس پر نظر تمھاری ہے

دیکھ لیں آ کے گنبدِ خضرا
بس یہی آرزو ہماری ہے

رب کو سب سے عزیز ہے وہ ہی
جس کے لہجے میں انکساری ہے

دل سے ہرگز اتر نہ پاۓگی
عشقِ احمد کی جو خماری ہے

جو غلامِ رسول ہے لوگو
بس وہی شخص تو معیاری ہے

رب نے صدقے میں آپ کے آقا
کیسی قسمت مری سنواری ہے

جننتی ہر غلام ہے ان کا
ان کا دشمن " فرازؔ " ناری ہے

سرفراز حسین ”فراز“ پیپل سانہ

نعت شریف اردو pdf


نعتِ پاک

محشر کے روز دیکھنا جلوہ حضور کا
ہوگا ہراِِک زبان پہ چرچا حضور کا

سب انبیا میں آعلی ہے رتبہ حضور کا
بنٹتا ہے دوجہان میں صدقہ حضور کا

کرتے ہیں رشک چاند ستارے بھی آپ پر
کتنی بلند یوں پہ ہے تارہ حضور کا

دوزخ میں وہ نہ جائگا ہرگز بھی دیکھئے
جس کی زباں پہ رہتا ہے کلمہ حضور کا

نہ روک پاۓ گا کبھی باطل کسی طرح
چلتا رہے گا دوستوں سکہ حضور کا

ذروں کی اس زمین کے آخر بساط کیا
عرش ِ بریں نے چوما ہے تلوا حضور کا

گل پھول اور چاند ستارے ”فراز“ یہ
دنیا حضور کی ہے زمانہ حضور کا

سرفراز حسین” فراز“پیپل سانہ مرادآباد

نعت شریف اردو شاعری
نعتِ پاک


دو عالم بنے ہیں براۓ محمدﷺ
کریں کیوں نہ ہم پھر ثناۓ محمدﷺ

پسند آئی رب کو اداۓ محمدﷺ
یوں ہی ساری دنیا پہ چھاۓ محمدﷺ

خوشی سے وہ ایمان لایا نبی پر
یہاں جس نے دیکھی وفاۓ محمدﷺ

نبی جس سے راضی خدا اس سے راضی
خدا کی رضا ہے رضاۓ محمدﷺ

اسی بات کی دل میں میرے خوشی ہے
کہ میں بھی ہوں لوگو گداۓ محمدﷺ

جو حکمِ خدا تھا وہی بس بتایا
یوں فرمانِ رب ہے صداۓ محمدﷺ

شفیع ا لا مم ہیں و ہ خیر ا لبشر ہیں
تو پھر کیو ں نہ ہو دل فداۓ محمدﷺ

عبا دت کا یہ ہی طر یقہ تو حق ہے
نمازوں کا تحفہ جو لاۓ محمدﷺ

تھے پردےجہالت کےآنکھوں پہ سب کی
مٹی تیرگی جب کہ آۓ محمدﷺ

سرفراز حسین فراز“ پیپل سانہ مرادآباد

نعت پاک اُردو میں Naat Sharif In Urdu


اے قلم تو سب سے پہلے احمد مختار لکھ
 پھر امام الانبیا کے سیرت و کردار لکھ
۔
ہر طرف پھیلا اجالا مصطفے کی ذات سے
 تاجدار انبیا کو مرکز انوار لکھ
۔
مذہب اسلام کی خاطر ہوۓ قربان جو
جاں شار کربلا کا جذبہ ایثار لکھ
۔
نعت لکھنے کی اگر خواہش ہے اے میرے عزیز!
مدحت سرکار میں ڈوبے ہوئے اشعار لکھ
۔
چار یار مصطفے کا نام گر پوچھے کوئی
بوبکر ، فاروق ، عثمان ، حیدر کرار لکھ
۔
اور کچھ بھی لکھ نہ لکھ اے کا تب تقدیر تو
میری قسمت میں رسول پاک کا در بارلکھ
۔
شاہ دیں فخر دو عالم کی مقدس ذات کو
 اے بشر تو دو جہاں کا مالک و مختار لکھ

نعت شریف اردو | لکھی ہوئی نعت شریف

کیا پوچھتے ہیں شان اور عظمت حضور کی
 دونوں جہاں بنے ہیں بدولت حضور کی
۔
چومے گی کامیابی قدم اس کا بالیقیں
 اپنائی جس کسی نے بھی سیرت حضور کی
۔
حب نبی کو سینے میں محفوظ کر لیا
بخشش کو میرے کافی ہے الفت حضور کی
۔
اہل زمیں سے وصف نبی کیا بیان ہو
 عرش بر میں یہ ہوتی ہے مدحت حضور کی
۔
بے خوف ہو کے گزرے گا وہ پل صراط سے
 رکھتا ہے جو بھی دل میں عقیدت حضور کی
۔
کنجی تو مغفرت کی ہے دست حضور میں
کرتے ہیں لوگ پھر بھی اہانت حضور کی
۔
محکم یقیں رکھئے بشر ان کی ذات پر
 محشر میں کام آۓ گی شفقت حضور کی‘‘
بشر رحیمی،  مہوا ویشالی
نعت شریف اردو شاعری - جمعہ کے روز نعت رسول پاک Naat Sharif Written Urdu

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ