Ticker

6/recent/ticker-posts

درودِ پاک سے ہر آستان روشن کر، نعت شریف اردو شاعری Naat Sharif Written In Urdu

مکان چیز ہے کیا ؟ کُل جہان روشن کر
درودِ پاک سے ہر آستان روشن کر

نعت شریف اردو شاعری - نعت رسول مقبول اردو

نعتِ پاک

مکان چیز ہے کیا ؟ کُل جہان روشن کر
درودِ پاک سے ہر آستان روشن کر

سنوارنی ہے اگر تجھ کو آخِرت اپنی
تو پہلے زیست کا یہ عُنفُوان روشن کر

جہالتوں کو مٹانے کے واسطے جگ سے
چراغِ دین سے ہر اک مکان روشن کر

جلاکےعشقِ شہِ دیں کی دل میں اک باتی
مزار کیا ہیں ؟ تو ہر سائبان روشن کر

زمانے بھر کو ملے درس دین کا جس سے
نبی کے دین کا وہ دیپ دان روشن کر

اگر تُو عاشقِ طٰہٰ ہے جگ میں سچّا تو
سلام و نعت سے سارا زمان روشن کر

جوآرزو ہے تجھےپھرحسیں سحرکی فراز
توپھر سے جگ میں بلالی اذان روشن کر

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

اردو میں نعتیہ شاعری - نعتیہ کلام اردو - نعت شریف کتاب

مدحتِ خیرالوری کی بات ہی کچھ اور ہے
یعنی ذکرِ مصطفٰے کی بات ہی کچھ اور ہے

بالیقيں امت کے اپنی خیرخواہ ہیں سب نبی
پر مرے خیرالوری کی بات ہی کچھ اور ہے

پڑھ رہے ہیں جو وظائف کہہ رہے ہیں وہ یہی
یا نبی صلی علی کی بات ہی کچھ اور ہے

رحمتِ عالم بنا کر رب نے بھیجا ہے جسے
اس حبیبِ کبریا کی بات ہی کچھ اور ہے

جان دینے سے نہیں ڈرتے نبی کے نام پر
عا شِقانِ مصطفٰے کی بات ہی کچھ اور ہے

یوں تو جھونکے آرہے ہیں باغِ جنت سے مگر
باغِ طیبہ کی ہوا کی بات ہی کچھ اور ہے

آنے کو تو آئے ہیں لاکھوں پیمبر یا نبی
آپ کی جو دو سخا کی بات ہی کچھ اور ہے

کیا نہیں پایا ہے ہم نے ان کے در سے اے فراز
با خدا ان کی عطا کی بات ہی کچھ اور ہے

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

خوبصورت نعتیہ اشعار - مشہور اردو نعتیں

خوبصورت نعتیہ اشعار - مشہور اردو نعتیں - مدینہ فوٹو Madina Image

منتخب نعتیہ اشعار - نعتیں اردو میں- نعت شریف اردو شاعری

نعتِ پاک
اللہ کی رحمت کا انبار نہیں دیکھا
آقا کا مرے جس نے دربار نہیں دیکھا

اس در سے نہ پائی ہو جسنے بھی شفا لوگو
عالم میں کوئی ایسا بیمار نہیں دیکھا

لوٹا نہ کوئی خالی در بارِ محمد سے
دنیا میں کوئی ان سا غمخوار نہیں دیکھا

راتوں کو عبادت میں مشغول وہ رہتے ہیں
کب ان کے غلاموں کو بیدار نہیں دیکھا

عاشق ہیں جو آقا کے راضی ہے خدا ان سے
منگتوں کو کبھی ان کے لاچار نہیں دیکھا

جسنے بھی مصیبت میں لوان سے لگائی ہے
پھر اس کا سفر کوئی دشوار نہیں دیکھا

ہروقت برستیں ہیں بس یونہی فراز آنکھیں
آنکھوں نے مدینے کا گلزار نہیں دیکھا

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد

عید الاضحی کی تاریخ 2021 - عید الاضحی 10ذولہجہ1442ھ کے موقع پر22،21 اور 23 جولائی کو ہوگی۔

Read More اور پڑھیں

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ