Ticker

6/recent/ticker-posts

یوں مسکرا کے جلوہ کسی نے دکھا دیا مسکراتا چہرہ جلوہ شاعری Muskurahat Shayari Urdu

Muskurahat Shayari Urdu Photo Hd Download | تبسم پر شاعری مسکان پر شاعری

Muskurahat Shayari Urdu Photo Hd Download

مسکراتا چہرہ شاعری خوبصورت چہرے پر شاعری

غزل

یوں مسکرا کے جلوہ کسی نے دکھا دیا
اس مہ جبیں نے مجھ کو بھی بسملؔ بنا دیا

میری وفا کا اس نے بھلا کیا صلہ دیا
غیروں کے ساتھ مل کے مرا گھر جلا دیا

اس کو ترس نہ آیا کبھی میرے حال پر
سن کر کے میری آہ و فغاں مسکرا دیا

کرتا ہی جا رہا ہے وہ دن رات رہزنی
رہزن تھا جس کو ہم نے محافظ بنا دیا

لوگوں سے بچ کے رہنے لگا ہوں میں آج کل
اک عاشقی نے سب کی نظر سے گرا دیا

دنیا رہی نہ دین رہا تیرے عشق میں
جو کچھ تھا میرے پاس تجھی پر لٹا دیا

اے دنیا والے کم نہ تھے مجھ پر ترے ستم
گو آسماں نے خاک میں ہم کو ملا دیا

تنہا تڑپ رہا ہوں مجھے اس کا غم نہیں
ہے کس کا ساتھ دنیا میں کس نے بھلا دیا

سن کر کے میں ہنسا تھا ترے آنے کی خبر
پر آ کے تری یاد نے مجھ کو رلا دیا

میں شاعری کے فن سے تو واقف نہ تھا مگر
بسملؔ مجھے بھی عشق نے شاعر بنا دیا
پریم ناتھ بسملؔ

عشق محبت شاعری پریم ناتھ بسمل

اور پڑھیں :Read more

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ