Ticker

6/recent/ticker-posts

اے خدا دیکھ تو بیکسی عید کی غمگین عید شاعری الوداع عید شاعری

شبِ قدر نعت شریف شبِ قدر کی شاعری

دیکھی حالت نہ ایسی کبھی عید کی

اے خدا دیکھ تو بیکسی عید کی
کس قدر مضمحل ہے گھڑی عید کی

ہر برس جو ہوا کرتی تھی عید کی
اب کے غائب ہے وہ دلکشی عید کی

دُھن میں ہو آدمی آدمی عید کی
کاش کہ رقصاں ہو زندگی عید کی

اے خدا اس وباء سے عطا کر نجات
چھین لی جس نے ہم سےخوشی عید کی

چاند سورج نے غنچوں نےاور پھولوں نے
سب نے ہی تہنیت ہم کو دی عید کی

کس قدر سونی سونی ہے آمد خدا
تیری انعام میں دی ہوئی عید کی

جس کا شدت سے کرتے تھے ہم انتظار
آ گئی آ گئی و ہ گھڑ ی عید کی

دل سے دل بھی ملیں اِن گَلوں کی طرح
کاش کہ لاج رکھ لیں سبھی عید کی

جب و ہ آ کر ہمار ے گلے لگ گئے
ہو گئی پھر خوشی دو گنی عید کی

دشمنوں کو بھی بڑھ کر لگاؤ گلے
کہ روایت ہے بس اک یہی عید کی

میرے گھر آج تشریف لاٸے ہیں وہ
بڑھ گئی اور بھی دلکشی عید کی

جیسی ابکے ہےکی اس مرض نے خدا
دیکھی حالت نہ ایسی کبھی عید کی

کوئی محروم رہنے نہ پاٸے ”ذکی“
آؤ آپس میں بانٹیں خوشی عید کی

ذکی طارق بارہ بنکوی

سعادتگنج، بارہ بنکیوپی۔بھارت

Eid Mubarak Shayari Lyrics Urdu


رمضان المبارک شاعری | عید مبارک شاعری - Eid Mubarak Shayari photo HD



رمضان المبارک شاعری | عید مبارک شاعری

Read more اور پڑھیں

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ