Ticker

6/recent/ticker-posts

Urdu shayari judai | Love poetry in urdu | جدائی شاعری

Urdu Shayari | جدائی کا غم شاعری

love shayari photo

Bichhadna Shayari | بچھڑنے کی شاعری

غزل

نہ اپنا پتا ہے نہ اپنی خبر ہے
جدا ہو کے تجھ سے مری چشم تر ہے

یہ کیسی محبت یہ کیسا سفر ہے
بڑھا جا رہا میرا دردِ جگر ہے

اسے دیکھ بھولا ہوں سدھ بدھ بھی اپنی
وہ نازک بدن اسکی قاتل نظر ہے

چلے ہے وہ ایسے کے ناگن ہو جیسے
یو بل کھائے اسکی لچکتی کمر ہے

خوشی کا ٹھکانہ نہ اپنا ٹھکانہ
تمہاری محبت کا سارا اثر ہے

نگاہوں نگاہوں میں دل کو چرانا
ہے سیکھا کہاں سے یہ تم نے ہنر ہے

جدھر کو بھی جاؤ وصالے صنم کو
زمانے کی دیکھو ادھر ہی نظر ہے

رخ دلربا یو چمکتا ہے جیسے
اتر جیسے آیا زمیں پر قمر ہے

وہ گرویدہ کر کے مجھے اپنا عابد
چرا کر کے دل کو چراتا نظر ہے

عابد نواب سہارنپوری

Urdu Shayari Dil Lagane Ke Bad

تیرے جانے کے بعد شاعری

غزل

یہ ہوا حادثہ دل لگانے کے بعد
آنکھ نم ہو گئی مسکرانے کے بعد

اپنے سینے سے اسکو لگانے کے بعد
دل سکوں پا گیا اک زمانے کے بعد

مینے سینے سے اسکو لگا کر کہا
دل پریشان تھا تیرے جانے کے بعد

سن کے رودادِ غم اشک بہنے لگے
روئے وہ بھی بہت دل دکھانے کے بعد

ہو گئی خوبصورت مری زندگی
زندگی زندگانی میں آنے کے بعد

کوئی رانجھا ہوا یا کے مجنوں یہاں
خاکِ صحرا ملی دل لگانے کے بعد

سارے آنگن میں موتی بکھر سے گئے
زلف اسنے جو جھٹکی نہانے کے بعد

وصل کے سارے واعدے ہی جھوٹے ہوئے
ہر بہانہ نیا ہے بہانے کے بعد

انکی میری محبت بنے داستاں
لکھّو عابد فسانہ فسانے کے بعد

عابد نواب سہارنپوری

پتا: کھاتہ کھیڈی رحیم نگر سہارنپور
موبائل نمبر : 7000762917

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ