Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈاکٹر مرزامحمد خضر کی کتاب ”تاریخ کے دریچے سے“کا رسم اجراء تاریخ کبھی اکہری نہیں لکھی جاتی ہے۔ ڈاکٹر ارتکازافضل

ڈاکٹر مرزامحمد خضر کی کتاب ”تاریخ کے دریچے سے“کا رسم اجراء تاریخ کبھی اکہری نہیں لکھی جاتی ہے۔ ڈاکٹر ارتکازافضل

اورنگ آباد 10/ اکتوبر
مشہور مؤرخ و مصنف ڈاکٹر مرزا محمد خضر کی تاریخ کے موضوع پر ایک اہم کتاب ”تاریخ کے دریچے سے“ کا رسم اجراء آج مولانا حسرت موہانی لائبریری اورنگ آباد میں پرنسپل محمد شفیع کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ تقریب رسم اجراء کااہتمام ریڈاینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورمرزاورلڈ بک ہاؤس کی جانب سے کیاگیاتھا۔فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے صاحب کتاب اور مہمانان کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ فاؤنڈیشن کی کوشش ہوتی ہے کہ لکھنے والوں کو آسانی فراہم کی جائے بڑی خوشی کی بات ہے کہ مرزا خضر کی کتاب کا رسم اجراء کا انہیں شرف حاصل ہورہا ہے۔
تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر ارتکازافضل، ڈاکٹر رفیع الدین ناصر، ڈاکٹر عظیم الدین،احمد اقبال سرموجود تھے۔ کتاب پر تبصرہ کرتے ہو ئے ڈاکٹر رفیع الدین ناصر نے کہاکہ مرزا محمدخضرایک بہترین مصنف ہیں وہ ایک عرصہ سے تاریخ کی خدمت انجام دیتے آرہے ہیں ان کی تحریریں تجسس سے بھری ہوتی ہیں قاری ایک مرتبہ کتاب شروع کرتا ہے تو ختم کیے بغیر دم نہیں لیتا ہے یہ مرزاخضر کی تحریروں کا خاص وصف ہے۔احمد اقبال سر نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ مرزامحمد خضراردو قارئین کو تاریخی حقائق سے واقف کرارہے ہیں اس کتاب ایسے بہت سارے تاریخی حقائق و واقعات کا ذکر ہے جس پر بہت کم روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان کے بعدجامع و مختصر انداز میں کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالعظیم نے فرمایا کہ”تاریخ کے دریچے سے“ کتاب بنیادی طورپر ایک تاریخی مضامین پر مشتمل کتاب ہے جو علاقہ دکن کی تاریخ کو بیان کرتی ہے۔
kitab ka ijra tarikh-ke-dariche-se-dr-miza-muhammad-khizra-ki-kitab
ڈاکٹر ارتکازافضل نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر مرزا محمد خضر کی کتاب ”تاریخ کے دریچے سے“بڑی محنت اور عرق ریزی کے ساتھ تحریر کی گئی ہے اس کتاب میں ان تمام امور کے حوالے دیئے ہیں جو تاریخ کے لیے ضروری ہے،تاریخ کبھی اکہری نہیں لکھی جاتی ہے یہ کتاب تاریخ کے طالب علمو ں کے لیے خصوصاََ دکن کی تاریخ پڑھنے والوں کے لیے نہایت ہی معلوماتی کتاب ہے۔صدارتی خطبہ میں پرنسپل محمدشفیع نے کہا کہ مرزا خضر کامیرا گزشتہ چالیس سال ساتھ رہاہے وہ ایک اچھے مورخ اور تاریخ کے بہترین استاذ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہو ں کہ اردو میں انہوں نے کتاب لکھ کر اردو والوں پر بڑا احسان کیا ہے۔
kitab ka izra kitab ka ijra tarikh-ke-dariche-se-dr-miza-muhammad-khizra-ki-kitab
نظامت کے فرائض مرزاعبدالقیوم ندوی نے اداکیے جبکہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرزطالب بیگ،مرزاابوالحسن علی نے محنت کی۔
Mirza Abdul Qayyum Nadwi
+91 9325203227

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ