Ticker

6/recent/ticker-posts

مسجدوں میں محلوں کے بچوں کے لیے دارالمطالعہ شروع کیے جانا چاہیے: مولانا نسیم الدین مفتاحی

مسجدوں میں محلوں کے بچوں کے لیے دارالمطالعہ شروع کیے جانا چاہیے.. مولانا نسیم الدین مفتاحی

اورنگ آباد 8/اکتوبر
اورنگ آباد میں جاری تحریک محلہ محلہ لائبریری کے تحت اکیسویں ماسٹر انیس صدیقی محلہ لائبریری کا افتتاح بروز جمعہ 8/اکتوبر2021 بعد نماز جمعہ باغبان مسجد سبزی منڈی اورنگ آباد میں مولانا نسیم الدین مفتاحی (صدر مدرس جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم) غیاث باغبان (صدر باغبان مسجد) کے ہاتھوں عمل میں آیا. اس وقت خان جمیل احمد (امان اللہ موتی والا ہائی اسکول) مولانا عارف ندوی امام صاحب، سید وسیم الدین نہری (عرف عمران نہری،) حسن چودہری، ماجد باغبان، شکیل باغبان، دانش ایوب باغبان موجود تھے
مرزا عبدالقیوم ندوی نے مشن مریم مرزا محلہ لائبریری کا تعارف پیش کراتے ہوئے کہا کہ یہ مشن ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور فیم کے اشتراک و تعاون سے یہ مہم شہر میں چلائی جا رہی ہے.. مولانا نسیم الدین مفتاحی صاحب نے کہا کہ ایک بہترین مشغلہ ساتویں کلاس چھوٹی بیٹی مریم مرزا کی یہ تحریک آج شہر میں اتنی مقبول ہو رہی کہ بچوں میں پڑھنے کا شوق پیدا ہو رہا ہے اور ملک گیر سطح پر اس کی ستائش کی جا رہی ہے.. مسجدوں کو آباد رکھنے کے لیے ان میں دارالمطالعہ قائم کرنا چاہئیے جہاں محلے کے بچے آکر بیٹھ سکیں۔
masjidon-mein-mohalle-ke-bacchon-ke-liye-library-kholi-chahie
امان اللہ موتی والا اسکول کے صدر مدرس خان جمیل احمد خان جو شروع اس تحریک سے وابستہ ہیں انہوں نے بھی اپنے سامعین سے خطاب کیا.. مسجد کے صدر محمد غیاث الدین باغبان نے مسجد میں بچوں کے لیے لائبریری شروع کرنے پر فاؤنڈیشن اور فیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس تحریک کی ہر ممکن مدد کریں گے. مسجد کے امام مولانا عارف ندوی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا.
Mirza Abdul Qayyum Nadwi
+91 9325203227

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ