Ticker

6/recent/ticker-posts

یومِ اساتذہ ٹیچرس ڈے ہندوستان کی عظیم ثقافت

یومِ اساتذہ ٹیچرس ڈے ہندوستان کی عظیم ثقافت

تحریر۔محمد اشفاق عالم نوری فیضی
خطیب و امام۔ نہالیہ جامع مسجد دکھن نارائن پور، کولکاتا۔136
رابطہ نمبر۔ 9007124164
کسی شاعر کا اساتذہ کرام کے تعلق سے بہت عمدہ شعر ہے ؀
دست معصوم کویہ لوح و قلم دیتا ہے
نو نہالوں کو یہ قندیلِ حرم دیتا ہے
روشنی بانٹتا پھرتا ہے سورج کی طرح
ڈوبتا ہے تو ستاروں کو جنم دیتا ہے

یوم اساتذ کیوں منایا جاتا ہے؟

وطن عزیز یوں تو اپنے رنگا رنگ تہواروں اور تقریبات کی بنیاد پر پوری دنیا میں ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں ہر مذہب وملت والے اپنا تہوار اپنی تقریبات آزادانہ طور پر مناتے آرہے ہیں۔ مذہب وملت میں کچھ یادگار دن ایسے بھی ہیں جو سب کوئی اتحاد اور اتفاق رائے سے مناتے ہیں انہیں میں سے ایک یومِ اساتذہ کرام بھی ہیں جسے پورا ملک کے اسکول وکالج،یونیوسٹیوں کے بچے بچیاں ہر سال 5/ستمبر کو جناب سروپلی رادھا کرشنن کے جنم دن کے موقع سے ان کو یاد کر کے اس دن یومِ اساتذہ کرام کے طور پہ مناتے ہیں بچے بچیاں خوش ہوکر اپنے اساتذہ کرام کو تحفہ وتحائف پیش کرتے ہیں اور اساتذہ کرام فرحت و انبساط ہوکر طلباء وطالبات کو ڈھیروں دعائیں دیتے ہیں۔اور کیوں نہ ہو جبکہ یہیں اساتذہ کرام سے علم وتربیت پاکر مستقبل میں وطن عزیز کے اونچے اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہیں۔

اساتذہ ومعلیمن بھی اخلاقی زوال کے آخری سطح پر پہنچ گئے ہیں

آج کے جدید ٹیکنالوجی، کمپیوٹراور سوشل میڈیا کے دور میں جہاں چاروں طرف بد اخلاقی،بدکرداری، بدامنی ،بے شرمی،بے حیائی،بے راہ روی عام ہے ۔نئ نسلیں تباہی و بربادی کی راہ پر گامزن ہے۔آج کے تعلیمی ادارے اسکول کالجز ومراکز بچوں کو انسان بنانے کے بجائے انہیں ایک مشین بنایا جارہا ہے ۔طلبا تو در کنار خود اساتذہ ومعلیمن بھی اخلاقی زوال کے آخری سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ کیوں ؟ آج ہمارے اندر غیبت,چغل خوری، حسد،کینہ اور الزام تراشی جیسی خصائل رذیلہ گھر کر چکا ہیں ؟ مصر عہ: میرے اللہ برائی سے بچانا مجھکو ۔کیا اس کا تعلق صرف پڑھنے سے رہ گیا ہے ؟ عمل سے نہیں مصرعہ: زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری۔ آج ہماری زندگی اسکول ،کالج اور یونیورسٹی میں پندرہ سے بیس سال علم حاصل کرنے کے بعد بھی غیب وچغل خوری ،حسدو کینہ سے بچ نہیں پاتے ۔ آخر کیوں ؟؟ہمارے لئے رابندرناتھ ٹیگور،قاضی نذرالاسلام ،سوامی ویویکا نند ،ڈاکٹر ذاکر حسین،ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، مولانا ابوالکلام آزاد،پنڈت جواہرلال نہرو، سرسیداحمد خان اور سروپلی رادھا کرشنن وغیرہ شخصیات کی زندگی کافی نہیں ہے ،حیرت بالائے حیرت تو اس وقت ہوتی ہے کہ جب ہمارے طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام اسکول کے احاطے میں ہندوستان کے قومی ترانہ گانے کے بعد شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی لکھی ہوئی دعاء ؀
لب آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
دوردنیاکی میرے دم سےاندھیرا ہوجاے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہوجائے
میرے اللہ برائی سے بچانا مجھکو
نیک جو راہ ہے اس رہ پہ چلانا مجھ کو۔
متذکرہ دعا ہر روز گاتے ہیں یا پڑھتے ہیں ۔لیکن آج تک ہماری زندگی میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی الا ماشاءاللہ ۔ آج جو ٹیچر کے عہدے پر فائز ہیں کل وہ بھی یہی ترانہ پڑھا کرتے تھے اور آج بھی پڑھ رہے ہیں بس فرق صرف اتنا ہے کہ کل طالب علم کی صورت میں پڑھا کرتے تھے اور آج معلم کی صورت میں پڑھ رہے ہیں ۔ اور نیت یہ رہتی تھی کہ ہر برائی سے بچاکر میری زندگی مثل شمع ہوجائے لیکن آج تک ایسا نہیں ہوپایا ہے ۔اور کیا طوطے کی طرح پڑھ لینے سے کام چل جائے گا ؟ یا اس پر عمل کرکے ہمیں بھی اپنے آپ کو دیکھانا ہوگا؟ اگرہم طالب علم ہیں تو متذکرہ اشعار کی شکل میں ڈھلنے کی اللہ ربّ العزت کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں اور اگر ٹیچر کی صورت میں ان بچوں اور بچیوں کے ساتھ ترانہ پڑھتے ہیں تو ہمیں اپنے گریبان کو بھی جھانکنا ہوگا کہ ٹیچرکے عہدے پر فائز تو ہوچکے ہیں لیکن ایک ٹیچر کے اندر کیا کیاخوبی ہونی چاہئے وہ خوبی ہمارے اندر بھی ہے یا نہیں ؟ ایک ٹیچر کو کلا س روم میں کیسے رہنا چاہیے بچوں کو درجنوں کتابیں پڑھا دینا ایک ٹیچر کے بہادری اور کمال نہیں ہے بلکہ کتابی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکو تہذیب و تمدن سے آراستہ و پیراستہ کرنا یہ ایک ٹیچر کے لئے کمال ہے ۔آپ کے سامنے جو بچے ہیں وہ گیلی مٹی کے مانند ہیں آپ جس طرح چاہیں اس کو زیور علم اور تہذیب و تمدن سے آراستہ و پیراستہ کرسکتے ہیں۔
آپ نے کمہار کو دیکھا ہوگا اگر ان کے پاس مٹی دینگے تو وہ اپنی کاریگری اور کمال سے برتن بنادیں گے۔ کیوں؟ اس لیے کہ اس کے پاس اسی کا ہنر ہے تو بلاشبہ ایک ٹیچر کواس کمہار سے سبق حاصل کرناچاہئے کہ اس کے پاس اگر مٹی کو سجانے اور سنوارنے کا ہنر ہے تو ہمارے پاس بچے اور بچیوں کے مستقبل سنوارنے کا ہنر کیوں نہیں ؟
اخلاقی نقطہ نظر سے ہم زوال کا شکار صرف اس لیے ہیں کہ ہمارے پاس ڈھیروں علم ہونے کے باوجود اپنی زبان پر کنٹرول نہیں کر پا رہے ہیں۔آج بھی بہت سارے اساتذہ بد کلامی کا شکار ہیں ۔ نہ ہی اس میں صحیح طور پر کلام کرنے کا سلیقہ ہے نہ ہی نشست وبرخواست کا سلیقہ ،بچوں سے بد تہذیبی انداز میں بات کرنا اور ان کے والدین کو برا بھلا کہہ دینا یہ بچوں کے ذہن پر غلط اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
جب کہ زمانہ قدیم سے ہی اساتذہ کرام کو ملک اور قوم وملت کا معمار سمجھا جاتا رہا ہے۔اس میں کوئی شک و شبہہ نہیں کہ بہتر سماج کی تشکیل کے لئے اساتذہ کرام کا اہم رول رہاہے ۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کسی بھی سماج کی ترقی کے لیے اساتذہ (معلمین)کا کردار نہایت ہی اہم ہے ۔لہذا بہت سے دانشور اور مفکرین نے اساتذہ کے کردار کے حوالے سے اپنے اپنے نظریات و خیالات کا اظہار اکثر و بیشتر دینی تقریروں اور تحریروں میں کیا ہے ۔مہا تما گاندھی جی کی نظر میں اساتذہ کی بڑی اہمیت ہے ان کا ماننا ہے کہ اساتذہ کے اندر بہت سی خوبیوں کا ہونا بے حد ضروری ہے مگر اچھے اخلاق و کردار ہونا چاہیے تاکہ سماج میں اچھائیاں پیدا کرسکیں۔
اساتذہ ملک میں تمام معیار کی تعلیم کے نظام کو فروغ دینے کی وجہ سے ہیں اور اس کے بغیر ملک اور قوم وملت تاریکی میں رہ جائے گی۔اساتذہ طالب علموں کو بہت احتیاط سے اور اخلاقی طور پر صرف اپنے بچوں کی طرح سکھاتا ہے یہ اچھی طرح سے کہا جاتا ہے کہ اساتذہ والدین سے بہت اچھا ہے والدین بچے کو جنم دیتے ہیں جبکہ اساتذہ اپنے کردار کو شکل دیتے ہیں اور مستقبل کو روشن کرتے ہیں استاد اپنے شاگردوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں اور ان کے اخلاقی تربیت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ استاد کو معاشرے میں روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے جبھی تو ہر سال پانچ ستمبر کو استاد کے اعزاز میں ٹیچر ڈے منایا جاتاہے استاد کیا ہوتا ہے۔ اس کی اہمیت کیا ہوتی ہے۔ ہم سکندر اعظم کے قول سے لگا سکتے ہیں ۔ سکندر اعظم نے کہا۔۔۔۔۔۔۔"میں زندگی جینےکے لیے اپنے والدین کاقرض دار ہوں لیکن اچھی زندگی جینے کے لیے اپنے استاد کا قرضدار ہوں"۔
دوستو! ہندوستان کی سرزمین پہ بہت سارے عظیم شخصیتوں کو دیکھا جنہوں نے اپنے ملک اور قوم وملت کے لئے بہت کچھ کیا انہیں میں سے ایک ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن بھی ہیں ۔جن کی زندگی طالب علم اور استاد کے لیے کھلی کتاب ہے جس نے اپنی محنت اور جدوجہد سے ٹیچرز کے عہدے سے صدر جمہوریہ کے عہدے پر کس طرح پہنچے یہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے.................اور ٹیچرس ڈے انہیں کی مرہون منت ہے جو آج پورا ہندوستان جوش وخروش سے مناتا ہےاور مناتا رہے گا۔
ہندوستان کے سب ہی طلباء و طالبات کے لئے ٹیچر ڈے ان کے مستقبل کے نقطہ نظر سے کافی اہمیت و افادیت رکھتا ہے آج کے دن ہر ایک طالب علم کے من کی بات زبان پر کھل کر آتی ہے طالب علم بھی علم کی قدر و قیمت اور ٹیچرز کی اہمیت کو سمجھنے لگتا ہے۔ پھر اس طرح جو محنت طلباء پر کی جاتی ہیں آج اس کا نتیجہ ملتا ہے۔ معلم بھی مستقبل میں اور بھی بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے سے اپنے کاموں کو انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں اگر ہم سماج کی طرف دیکھیں اورسماج کے اندر موجودہ پیشوں کا اگر جائزہ لیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ٹیچر کا پیشہ سب سے بہتر اور عمدہ پیشہ ہے ۔ایک دوسرے سے بہت گہرا ربط ہوتا ہے استاد کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنے کے بعد ہی طالب علم اپنی زندگی میں کامیاب ہوتا ہوا نظر آتا ہے ۔ سماج کی تعمیر صرف اور صرف اسکول اور استاد سے ہی ممکن ہے تعلیم کے ذریعہ سے انسان اچھے اور برے کی تمیز کرنا سیکھ لیتا ہے فیصلہ لینے کی صلاحیت انسان میں پیدا ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی خدمات اور انکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ہمیشہ کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کرکے انکے جنم کے موقع سے ٹیچرس ڈے کی صورت میں ان کے لیے خراج عقیدت پیش کیا جاتاہے اور کیا جاتا رہے گا۔
Teachers Day Hindustan Ki Azeem saqafat

جس نے علم وادب سکھایا جس نے سکھایامجھے کلام
میرے ، ہر استاد کو دل سے میری دعا سلام
خدا کی رحمت ان پہ برسے ہر لمحہ ہر صبح و شام
میرے ہر استاد کو دل سے میری دعا سلام
غلطیوں پر ڈانٹ پلائی اچھائی پر دیا انعام
میرے ہر استاد کو دل سے میری دعا سلام
Read More اور پڑھیں

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ