Ticker

6/recent/ticker-posts

اہل بیت کے فضائل و مناقب | اہل بیت کا مقام ومرتبہ – محمد محسن رضا مصباحی

اہل بیت کے فضائل و مناقب | اہل بیت کا مقام ومرتبہ

ازقلم۔ محمد محسن رضا مصباحی
خطیب وامام۔ جامع مسجد پٹکی ،دھنباد، جھارکھنڈ
رابطہ نمبر7860188128
اللہ ربّ العزت نے جو مقام ومرتبہ اہل بیت اطہار کوعطافرمایاہے،یقیناوہ قابلِ رشک ہے ۔ اس پر قرآن مقدسہ کی کئ آیت کریمہ شاہد ہے "اےنبی کےگھروالو! اللہ تعالیٰ تویہی چاہتاہے کہ تم سےہرناپاکی دور فرما دے اورتمہیں پاک کرکےخوب ستھراکردے(پ٢٢ع١) "اےمحبوب تم فرمادوکہ میں تبلیغ رسالت اور ارشاد وہدایت پرتم سےکچھ طلب نہیں کرتا،لیکن تم سے قرابت کی محبت کامطالبہ کرتاہوں"(پ٢٥ع٤) اہل بیت اطہا کے فضائل و مناقب ملاحظہ فرمائیں۔

اہل بیت احادیث کی روشنی میں:

حضرتِ زیدبن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک روز رسول اکرم ﷺ مکہ معظمہ اورمدینہ طیبہ کے درمیان (مقام جحفہ میں)غدیرخم کےپاس کھڑےہوکرخطبہ دیا توپہلے رب کریم کی حمد ثنابیان کی۔ پھرآپ نےہم لوگوں کوپرمغزواعظ ونصیحت اس طرح کی کہ " اےلوگو! میں انسان ہوں قریب ہےکہ میرے رب کےبھیجاہوافرشتہ(ملک الموت)آۓ۔ تومیں خداۓ تعالیٰ کےحکم کو قبول کروں۔اورمیں تمہارے درمیان دونفیس اورگراں قدرچیزیں چھوڑےجارہاہوں۔ ان میں سے پہلی چیز کتاب اللہ جس میں ہدایت اورنورہےتو اللّہ کریم کی کتاب پرعمل کرو اوراسےمضبوطی کےساتھ تھام لو۔
دوسری اہم چیز! میرےاہل بیت ہیں۔ میں تمہیں اپنے اہل بیت کےبارےمیں اللہ تعالیٰ کی یاد دلاتا ہوں اور اس سے ڈراتاہوں ۔ اس جملہ کوسرورکائنات ﷺ نے دوبارہ ارشاد فرمایا۔طبرانی شریف میں ہےکہ حضور ﷺ نے فرمایا کوئی بندہ مومن کامل نہیں ہوسکتا جب تک مجھے اپنی جان سے،میری اولاد حسنین وغیرہ کواپنی اولاد سے،میرےاہل کواپنے اہل سےاورمیری ذات کواپنی ذات سےزیادہ محبوب نہ رکھے۔حضرت ابوذررضی اللہ عنہ نے کعبہ شریف کادروازہ پکڑکرفرمایاکہ میں نےنبئ اکرم ﷺ کوفرماتےہوۓ سناکہ آگاہ ہوجاؤ میرےاہل بیت تم لوگو ں میں کشتی نوح کےمانندہیں_جوشخص کشتی پر سوار ہوااس نےنجات پائی اورجو سوارہونےسےپیچھے رہ گیاوہ ہلاک ہوا۔

اہل بیت اکابرین سلف وخلف کی نظرمیں:

امت محمدیہ کےسیدالاکابرین حضرتِ ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتےہیں کہ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رشتہ داروں کی خدمت کرنامجھےاپنےرشتہ داروں کی صلہ رحمی سےزیادہ محبوب ہے۔عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ جیسے جلیل القدر صحابی رسول فرماتےہیں کہ آل رسول کی ایک دن کی محبت ایک سال کی عبادت سےبہترہے۔مقتدرصحابی رسولﷺ کے اس قول سے معلوم ہوا کہ جوشخص پوری زندگی اہل بیت کی محبت میں گزارے وہ قیامت کے دن بےشمار خوبیوں والا ہوگا ۔حضرتِ امام شافعی رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں۔ اےآل رسول!آپ لوگوں کےلیے یہ عظیم فخرکافی ہے کہ جوشخص آپ پردرودنہیں بھیجتااس کی نماز نہیں ہوتی۔

اہل بیت کی خدمت کاانوکھاصلہ:

حضرت شیخ اکبر سیدی محی الدین ابن عربی رضی اللہ عنہ اپنی تصنیف"مسامرت الاخیار "میں ا پنی سندمتصل سےحضرت عبداللہ بن مبارک سے روایت کرتے ہیں کہ بعض اسلاف کرام میں زیارتِ حرمین شریفین کی بڑی آرزوتھی انھوں نےفرمایا مجھے ایک سال بتایاگیا کہ حجاج کرام کا مقدس قافلہ بغدادمیں آۓ ہوے ہیں۔ پھرکیاتھامیرےدل میں بھی مکہ ومدینہ کی دیدار کی خواہش جاگ اٹھی اورہوبھی کیوں نہیں،جہاں جانے کے بعد تڑپتی روح کوسکون،قلب وجگرکوقرار،اورانسانی زندگی کی ابدی معراج حاصل ہوتی ہو،ان کے ہمراہ جانےکاارادہ کیا،اورزادراہ لینےکےلیےپانچ سو دینار لے کر بازارکےطرف نکلا تاکہ حج کے ضروری سامان خرید لاؤں راستےمیں ایک عورت میرے سامنےآئی اوریوں گویا ہوئی " اےشخص اللہ کریم آپ پررحم وکرم فرماےمیں سید زادی ہوں میری بچیوں کےلیےتن ڈھانپنےکاکپڑانہیں ہے،ساتھ ہی چارروزہوگئےکھانانصیب نہیں ہواہے۔ اس کی گفتگو سننے کے بعدمیں نےسارا روپیہ اس کے دامن میں ڈال دیا،اوران سےکہااپنےگھرجاکرساری ضروریات پوری کریں،میں نے رب قدیر کاشکر اداکیا کہ اس نےمجھکو ایک سیدزادی کی مدد کرنے کی توفیق بخشی اور گھرکیجانب واپس آگیا۔
محمد محسن رضا مصباحی Mohammed Mohsin Raza misbahi
محمد محسن رضا مصباحی

چونکہ کئی مرتبہ حج کرچکا تھا۔خداکاکرم دیکھیے کہ پھر اس بار حج پرجانے کاشوق بھی میرے دل سے نکل گیا،حجاج کرام کا مقدس قافلہ حج کرنےچلےگئے،جب حج سےواپس ہوۓتو مبارک بادی پیش کرنے ان حضرات کے پاس پہنچا،جس دوست سے ملتا سلام کرتااورکہتاکہ رب قدیر تمہاراحج قبول فرماے، دنیاوآخرت میں بہترصلہ اورجزاے خیرعطاکرےتووہ حضرات بھی انھیں کلمات کو دھراتے۔ کئی دوستوں نے جب اسی طرح کہاتومیں حیرت و استعجاب میں ڈوب گیااورسوچنےلگا کہ آخرماجرکیاہے۔ سب کےسب جھوٹ نہیں بول سکتے،جب رات کوسویاتومیری قسمت نے انگڑائی لی ،حسن وجمال کےپیکر،عمدہ اخلاق وکردار کےخوگر،دونوں جہاں کے سرور نبئ مکرم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی۔ آپ نےفرمایا لوگ جو تمہیں حج کی مبارک بادی پیش کررہےہیں اس پر تعجب نا کرو! تم نے ہماری ایک ضرورت مند بیٹی کی امداد کی تو میں نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی اس نےتمہارےہم شکل ایک فرشتہ پیدا فرمایادیا جو ہرسال تمہاری طرف سے حج کرتارہےگا۔اورتمہارےنامہ اعمال میں نیکیوں کا اضافہ ہوتارہےگا۔
اللہ تعالیٰ عزوجل ہم سبھوں کو بھی اہل بیت اطہار رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین کی تعظیم توقیر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی محبت میں مرمٹنے کا جذبہ عطا فرماے۔آمین
Read More اور پڑھیں

एक टिप्पणी भेजें

1 टिप्पणियाँ