Ticker

6/recent/ticker-posts

یہ کیوں ہوا ہے یہ سوچتا ہوں۔وقت اور حالات پر شاعریWaqt Shayari

Waqt shayari-وقت شاعری اردو شاعری

waqt shayari-وقت شاعری اردو شاعری

گزرے وقت پر شاعری | چمن کے خوش رنگ ان گلوں پر

حالات کے تناظر میں ایک تخلیق آپ کے حضور

وقت اور انسان اردو شاعری

غزل
چمن کے خوش رنگ ان گلوں پر
لہو کے چھینٹے پڑے ہوۓہیں

یہ کیوں ہوا ہے یہ سوچتا ہوں

اداس غزلوں کے قافیے میں
اجل کے نغمے مچل رہے ہیں

یہ کیوں ہوا ہے یہ سوچتا ہوں

قفس کی دنیا میں زندگی کا
شعور بخشا تھا جن کو میں نے
سرور بخشا تھا جن کو میں نے
وہی مری زندگی کے پیچھے
کمان تانے پڑے ہوۓ ہیں

یہ کیوں ہوا ہے یہ سوچتا ہوں

چمن کی خوش رنگ تتلیوں کے
پروں پہ بارود جم رہی ہے
بہار کی سانس تھم رہی ہے
خزاں کے دل میں ہری زمینوں
کو لال کرنے کے حوصلے ہیں

یہ کیوں ہوا ہے یہ سوچتا ہوں

وہ رود جمنا کہ جس کے ساحل
نے تاج محلوں کو دلکشی دی
تمہارے محلوں کو زندگی دی
اسی کے ساحل پہ آج تم کو
جو مانگنے اپنے حق پڑے ہیں

یہ کیوں ہوا ہے یہ سوچتا ہوں

ہرے درختوں کی سبز شاخوں
پہ آتشیں تیر پھینکتے ہیں
یہ زعفرانی ہوا کے جھونکے
جلے شجر کا طواف کرتے
ہوۓ پرندے ڈرے ڈرے ہیں

یہ کیوں ہوا ہے یہ سوچتا ہوں

حرم کی قندیل میں بھی روغن
دیار مغرب سے آ رہا ہے
حرا کا دل تلملا رہا ہے
عرب کے صحرا میں ڈوبتے
سورجوں کے دل خوں رلا رہے ہیں

یہ کیوں ہوا ہے یہ سوچتا ہوں

دلوں کی تاریک وادیوں میں
یقین کی روشنی نہ بزمی
جنون کا ولولہ بچا ہے
حریم دل میں یہ رنگ کے
نسل و قومیت کےجو بت کھڑے ہیں

یہ کیوں ہوا ہے یہ سوچتا ہوں

سرفراز بزمی
سوائ مادھوپور راجستھان انڈیا
9772296970

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ