Ticker

6/recent/ticker-posts

چراغِ نیم جاں-اداس شاعری-اردو غمگین شاعری-اردو شاعری زندگی

Love Poetry In Urdu | Best Poetry In Urdu

Love poetry in urdu best poetry in urdu

اردو غمگین شاعری

چراغِ نیم جاں

وفور کرب کبھی اتنا تو دے ادھار مجھے
سکوتِ راحت جاں سےبھی کچھ گزار مجھے

مرے وجود سے انجان کس کی آنکھیں ہیں
دکھائے کچھ تو سر آئینہ غبار مجھے

Urdu shayari

خزاں چمن سے یہی ساز باز کر کے گئی
کہ لا سکے نہ ترے روبرو بہار مجھے

یہ درد کیسا میری روح میں سمایا ہے
گزر کے جان سے بھی آیا نہیں قرار مجھے

میں جل رہا ہوں شب تار کے چراغوں میں
ہجوم تیرہ شبی میں نہ کر شمار مجھے

خزاں نگلتی ہے جیسے چمن کے پھولوں کو
یوں کھا گیا ہے تری ذات کا حصار مجھے

میں اپنے واسطے کب اشک بار ہوں تابشِ
کیا ہے کرب زمانہ نے سوگوار مجھے

شہزاد تابشِ
لاھور
پاکستان

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ