Ticker

6/recent/ticker-posts

Children's Day kyu Manaya jata hai in Urdu|یومِ اطفال کب منایا جاتا ہے

یومِ اطفال ہندوستان کی عظیم ثقافت کا گہوارہ


 ازقلم۔محمد اشفاق عالم نوری فیضی

رکن ۔مجس علماے اسلام مغربی بنگال شمالی کولکاتا نارائن پور

 زونل کمیٹی کولکاتا۔136 

رابطہ نمبر۔9007124164 

Children's Day kyu Manaya jata hai in Urdu|یومِ اطفال کب منایا جاتا ہے

یوم اطفال کی تاریخ

        ہر سال 14/ نومبر آتے ہی پورے ہندوستان میں اس دن کو" یومِ اطفال " کے طور پر منایا جاتا ہے۔جسے بال دیوس اور چلڈرنس ڈے بھی کہا جاتا ہے یہ دن ہندوستان کے سب سے پہلے وزیر اعظم آنجہاں پنڈت جواہر لال نہرو کا یوم پیدائش ہے۔پنڈت جواہر لال نہرو کو بچوں سے بے پناہ محبت تھی ۔ اسی لیے ان کے یومِ پیدایش کو بچوں کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ 1964ء میں جب جواہر لال نہرو انتقال کرگئے، اسی سال سے یہ تقریب شروع ہوئی۔ بچے انہیں پیار سے چاچا نہرو کہتے تھے۔یوم اطفال عالمی سطح پر دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں کو مختلف انداز میں منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کا حوصلہ انکی عزت افزائی اور ان کے حقوق کی پاسداری ہے۔ 1954ء میں عالمی سطح پر اس دن کو منانے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی گئی۔ الحمدللہ یہ بچے من کے بڑے سچے ہوتے ہیں اور یہ بات بالکل سچ ہےکہ بچوں کے من بہت ہی سادہ ہوتے ہیں۔ ان کے دل شبنم کی ان بوندوں کی طرح ہوتے ہیں جو بالکل صاف و شفاف ہوتی ہیں۔ ان میں ذات پات، دوست ودشمن کی تمیز، اچھا برا اوررنگ و نسل کا کوئی بھید بھاو نہیں ہوتا۔یہ بچے ہی ہیں جو پل میں لڑتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں اور پل میں ہی ملتے ہوے بھی نظرآتے ہیں ۔ کسی بھی بچے کے دل میں کینہ کپٹ نہیں ہوتا۔یہ بہت ہی سادہ لوح ہوتے ہیں۔

یوم اطفال اردو


      یومِ اطفال منانے کا مقصد بچوں میں تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعوروآگہی کو اجاگر کرنا ہے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں معاشرے کے بہترین شہری بن سکیں۔ بہت سے اسکولوں میں بچوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرانے کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ اساتذہ اپنے طلبا میں تحریک پیدا کرتے ہیں کہ وہ سوچیں کس طرح وہ بچے خود کو تعلیمی و سماجی لحاظ سے بہتر بن سکتے ہیں۔ اس دن تقریریں کی جاتی ہے، مختلف قسم کے مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ثقافتی پروگرام منعقد کیےجاتے ہیں۔بچوں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے عنوانات پر غوروفکر کیا جاتا ہے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت اور ایسے ہی عنوانات پر تقریریں ہوتی ہیں۔سچ ہے کہ بچے ہماری قوم کے عظیم سرمایہ ہیں، بچے ہمارے دیش کا مستقبل ہیں اس لیے ان کی کامیابی کے لئے ہمیں غور و فکر کرنی چاہئے۔

یوم اطفال اردو مضمون

       ہر بچے میں قدرتی طور پر کوئی نہ کوئی صلاحیت، قابلیت ضرور ہوتی ہے۔کوئی بچہ قدرتی طور پر بہت ہی ذہین اور سمجھدار ہوتا ہے، کوئی بچہ دماغی طور پر کمزور ہو تا ہے تو کوئی بچہ بہت ضدی ہوتا ہے۔ضدی اور دماغی کمزور بچوں کو پیار سے سمجھایا جائے تو آہستہ آہستہ ان بچوں میں موجود خامیوں اور کمیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس طرح ان کے رویوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ دورِ حاضر کے بچے بڑی ہی سوجھ بوجھ کے مالک ہیں۔بعض اوقات ہم بڑے بھی ان کی عقل مندانہ سوچ پر حیران ہوتے ہیں۔

  یوم اطفال اردو مضمون لکھی ہوئی

 

          بچے پھولوں جیسے نازک ہوتے ہیں۔ ان پھولوں کے ساتھ محبت سے ہی پیش آنا چاہیے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم بچوں کے حقوق کی طرف توجہ دے رہے ہیں؟ بچوں کی فلاح و بہبودی کے لیے کس حد تک کام ہو رہا ہے؟ کیا گاؤں اور شہر کے اسکولوں میں بچوں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں؟ کیا دیہاتوں میں بچوں کی صحت کے لیے مرکز قائم ہیں؟ راستوں پر گاڑی صاف کرنے والے بچوں کی ، ہوٹلوں میں کام کرنے والے بچوں کی، کوڑا کرکٹ اٹھانے والے بچوں کی اور بھیک مانگنے والے بچوں کی پڑھائی کی ذمہ داری کوئی لیتا ہے؟ ایسے بہت سارے بھوکے ننگے بدحال سسکتے بچے بھی ہمارے اطراف گھومتے رہتےہیں جن کو کبھی ہم دیکھتے بھی نہیں اور شاید دیکھتے بھی ہوں تو ہم نظریں چرا لیتے ہیں کہ یہ تو بھیک مانگنے والے ہیں اور یہ ان کا پیشہ ہے اس لیے ہم نظر انداز کر کے آگے نکل جاتے ہیں۔ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ کیا ہم ان کے لیے کچھ نہیں کرسکتے؟ یہ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب شاید ہی کوئی دے پائے اور کسی کے پاس ہو بھی۔


          بچوں کے حوالے سے ایک اور اہم اور دردناک مسئلہ ہے جس سے متعلق ہر دن کوئی نہ کوئی بات ہمارے نظر وں کے سامنے آتی رہتی ہے۔کبھی اخبارات میں تو کبھی واٹس ایپ اور فیس بک پر پڑھتے ہیں اورکبھی سوشل میڈیا پر دیکھتے بھی ہیں اور وہ ہے کچرے دان میں نومولود بچوں کا ملنا۔ ہوس کے پجاری اپنی ہوس پوری کرنے کے بعد ایسے بچوں کو جنم دیتے ہیں اور انہیں کچرا سمجھ کر کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا جاتا ہے۔ان میں سے بہت ہی کم بچے زندہ رہ پاتے ہیں کیونکہ کچرے دان میں جانوروں اور پرندوں کا حملہ بہت زیادہ ہوتا ہے جو اِن نومولود بچوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ کبھی کبھار کچھ بچے بچ جاتے ہیں جنہیں انسانیت کے خدمت گار لے تو جاتے ہیں اور کسی اناتھ آشرم میں رکھ دیتے ہیں۔ مگر افسوس اس پر کوئی تحقیقات نہیں ہوتی۔ کسی بھی بچہ پھینکنے والے کو ڈھونڈ کر اسے سزا نہیں دی جاتی۔کبھی کبھار تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بس ہم بچوں کے حقوق کی باتیں کرتے رہتے ہیں ،تقریریں کرتے رہتے ہیں پر اس کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش نہیں کرتے۔ بچوں کی فلاح و بہبود ایک ایسا عنوان ہے جس پر سخت گیر ہو کر اور ایک جٹ ہو کر کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔؀


 چاچا نہرو آپ کو سلام 

امن و شانتی کا دیا پیغام


 جگ کو جنگ سے تونے بچایا

کیا اپنا جنم دن بچوں کے نام


Children's Day kyu Manaya jata hai in Urdu Children's Day kab aata hai Children's Day Kab Hai 2020 Bal diwas kab manaya jata hai 14 November ko kya hota Hai یومِ اطفال کیوں منایا جاتا ہے

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ