Ticker

6/recent/ticker-posts

روشنی بن کے چھائی دیوالی ـ دیوالی پر شاعری ہندوستانی تیوہار اور شاعری

دیوالی پر خاص شاعری

"دیوالی"

روشنی بن کے چھائی دیوالی
میرے گھر مسکرائی دیوالی


دیوالی پر خاص شاعری__.jpg

Diwali Poem in Urdu


آؤ اس کو دلوں میں بھر لیں ہم
جو اجالا ہے لائی دیوالی

ہجر میں یادوں کے دئے رکھ کر
اب کے میں نے منائی دیوالی

ظلم کی تیرگی سے گزرے ہیں
تب کہیں ہم نے پائی دیوالی

کٹ گیا مرحبا مرا بن باس
آج میں نے منائی دیوالی

پیرہن اس کا جھلملاتا ہے
یا کہ ہے جگمگائی دیوالی

Dipawali Shayari

پیار کی آگ میں جلے تھے جب
آج وہ یاد آئی دیوالی

رکھنا روشن مجھے یونہی لوگو
دے رہی ہے دہائی دیوالی

شمعِ الفت جلائیں آؤ ہمو
وصلکی رت ہے لائی دیوالی

دیوالی شاعری اردو میں لکھی ہوئی

ذکی طارق بارہ بنکوی

سعادتگنج۔بارہ بنکی

یوپی۔بھارت

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ