Ticker

6/recent/ticker-posts

نیا زمانہ بنانے لگے ہیں لوگ نئے |Naya Zamana Banane Lage Hain Log Naye

حوصلہ افزائی کے اشعار

پاکستان سےضیاقریشی کی غزل

پاکستان سے جیا قریشی کی غزل

وقت کی قدر پر اشعار

کسی کے ہاتھ میں دست انا نہیں دیں گے
ہوا کے دوش پہ رکھی قبا نہیں دیں گے

ہماری مانگ کی افشاں پہ پڑ گئی جو نظر
نگاہ پھیر کہ وہ مسکرا نہیں دیں گے

نیا زمانہ بنانے لگے ہیں لوگ نئے
ہمارے نقش قدم کیا مٹا نہیں دیں گے

کسی سے ترک تعلق کا فیصلہ ہی سہی
نہیں نہیں کسی صورت گلہ نہیں دیں گے

ہمیں خبر ہے کہ ہم خاک ذاد کیا کچھ ہیں
ہم آسماں کو زمیں کا پتہ نہیں دیں گے

مشکلات شاعری

تمہاری یاد سے غافل کبھی نہیں ہوں گے
ہم اپنے زخم جگر کو ہوا نہیں دیں گے

یہ کوئی چیز نہیں کہ ادھر ادھر کر دیں
ہمارا دل ہے ہمارا جیا نہیں دیں گے
ضیا قریشی پاکستان

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ