Ticker

6/recent/ticker-posts

چمکتے ضوریز گال سا ہے|Mohabbat Se labrez gazal-یہ چاند تیرے جمال سا ہے

خوبصورتی پر شاعری اردو شاعری محبت

غزل

हिन्दी उर्दू साहित्य संसार- superhit love shayari-सुपरहिट लव शायरी- most romantic shayari 2.jpg

محبوب کی یاد شاعری

Love Poetry In Urdu

چمکتے ضوریز گال سا ہے
یہ چاند تیرے جمال سا ہے

جواب ہوں آ گلے لگا لوں
تو اک مجسم سوال سا ہے

کہاں سے لاؤں جواب اس کا
وہ تو عدیم المثال سا ہے

Love Shayari Urdu

تمہارے خوابِ حسیں کے صدقے
فراق اب کے وصال سا ہے

اٹھا لیا ہے جو اس نے بڑھ کے
ہمارا گرنا اچھال سا ہے

ہے لمسِ انگشت کا کرشمہ
اسے جو یہ اشتعال سا ہے

ہے جب سے اس کے بدن کو دیکھا
مرے لہو میں ابال سا ہے

نہ جانے آیا ہے وہ کہاں سے
کہ اس کا چہرہ نڈھال سا ہے

جب ان سے پہلی نظر ملی تھی
وہ لمحہ بس لازوال سا ہے

حضور کیا ناگوار گزرا
یہ رخ پہ کیوں اشتعال سا ہے

ذکی طارق بارہ بنکوی

سعادتگنج۔بارہ بنکی
یوپی۔بھارت

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ