یوم خواتین پر شاعری
ایک قاتل
میرے وجود میں یہ کون رہتاہے جو روز قتل کرتا ہے
پھر بھی،
مسرور رہتا ہے،
شاد رہتا ہے،
سر بلند رہتا ہے
اپنی مکمل انا کے ساتھ
میرے وجود میں یہ کون رہتا ہے؟
جو روز قتل کرتا ہے میری خواہشوں کا بھی
پھر بھی مطمئن رہتا ہے بظاہر تو۔۔۔۔۔۔۔۔؟
میرے وجود میں یہ کون رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ کون ہے۔۔۔۔۔۔یہ کون ہے
جو روز قتل کرتا ہے میرے ارمانوں کا بھی
پھر بھی مطمئن رہتا ہے بظاہر تو؟
میرے وجود میں یہ کون قاتل ہے
جو میری ننھی ننھی خواہشوں کو بھی مار ڈالتا ہے
میرے خواب بھی توڑ ڈالتا ہے
میری آنکھوں کے ستاروں سے چمک بھی چھین لیتا ہے
پھر بھی سرشار رہتا ہے
سر بلند رہتا ہے
مطمئن رہتا ہے بظاہر تو ؟
ڈاکٹر فرغانہ
پھر بھی،
مسرور رہتا ہے،
شاد رہتا ہے،
سر بلند رہتا ہے
اپنی مکمل انا کے ساتھ
میرے وجود میں یہ کون رہتا ہے؟
جو روز قتل کرتا ہے میری خواہشوں کا بھی
پھر بھی مطمئن رہتا ہے بظاہر تو۔۔۔۔۔۔۔۔؟
میرے وجود میں یہ کون رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ کون ہے۔۔۔۔۔۔یہ کون ہے
جو روز قتل کرتا ہے میرے ارمانوں کا بھی
پھر بھی مطمئن رہتا ہے بظاہر تو؟
میرے وجود میں یہ کون قاتل ہے
جو میری ننھی ننھی خواہشوں کو بھی مار ڈالتا ہے
میرے خواب بھی توڑ ڈالتا ہے
میری آنکھوں کے ستاروں سے چمک بھی چھین لیتا ہے
پھر بھی سرشار رہتا ہے
سر بلند رہتا ہے
مطمئن رہتا ہے بظاہر تو ؟
ڈاکٹر فرغانہ
0 टिप्पणियाँ