درد دل کی شاعری-Love Shayari in Urdu
غزل
Love Poetry in Urdu-پتھر پر شاعری
غزل
پتھروں کو رلا گئے آنسو
کیا کرشمہ دکھا گئے آنسو
پتھروں کو رلا گئے آنسو
کیا کرشمہ دکھا گئے آنسو
بجھ نہ پائی ہنسی کی بارش سے
آگ ایسی لگا گئے آنسو
آنسو غزل-Aansoo Ghazal Urdu
میرے دل میں کسی کے آنکھوں کے
درد بنکر سما گئے آنسو
درد بنکر سما گئے آنسو
سنگ دل موم ہوگیا اے دوست
داستاں وہ سنا گئے آنسو
چشمِ مظلوم سے نکل کر آج
سارے عالم پہ چھا گئے آنسو
Urdu Shayari
لاکھ کوشش کی مسکرانے کی
ان کو دیکھا کہ آگئے آنسو
ان کو دیکھا کہ آگئے آنسو
یوں تو شبنم تھے دیکھنے میں ذکی
میرا دامن جلا گئے آنسو
ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج، بارہ بنکی یوپی۔بھارت
رابطہ- 7007368108
0 टिप्पणियाँ