Ticker

6/recent/ticker-posts

JHUKI HUI THEE NIGAHEN NAZAR MILA NA SAKI

جھکی نظریں شاعری- Jhuki Nazre shayari Urdu mein

غزل

Love shayari in Urdu


hindi urdu sahitya sansar


Jhuki Palkein shayari-جھکی پلکیں شاعری

غزل

جھکی ہوئی تھی نگاہیں نظر ملا نہ سکی
تیرے جلال کے آگے میں سر اٹھا نہ سکی

آنکھیں شاعری

پڑی تھیں پاؤں میں میرے غضب کی زنجیریں
یہ ایسا راز تھا کہ سب کو میں بتا نہ سکی

ہزار غم تھے مرے دل میں پھر بھی میں چپ تھی
کہ زخم دل بھی کسی کو تو میں دکھا نہ سکی

مری نگاہ نے سب راز کر دیۓ ظاہر
چھپایا درد جگر،چشم تر چھپا نہ سکی

بھلا چکی ہے زمانے کے سارے رنج و غم
تمہارے غم کو مگر ناز تو بھلا نہ سکی
نادرہ ناز
کولکاتا مغربی بنگال انڈیا


एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ