Ticker

6/recent/ticker-posts

خواجہ غریب نواز شاعری-Khwaja Garib Nawaz Shayari

خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی شاعری

Khwaja garib nawaz shayari Images

Khwaja Garib Nawaz Quotes In Urdu

راہِ حق کاپتہ معین الدین

Chishti shayari | Ajmer Shayari

حق کااک آئنہ معین الدین
حق نگر حق نما معین الدین

مصطفیٰ کی عطا معین الدین
راہِ حق کا پتہ معین الدین

اونٹ راجہ کے تھے مگر ان پر
حکم تیرا چلا معین الدین

سحر ہے ہارتا کرامت سے
تونے ثابت کیا معین الدین

کتنے اندھے بنے ہیں انکھیارے
دے کے تجھ کو صدا معین الدین

تونے کوزے میں بھر لیا ساگر
فیل پہرا ہوا معین الدین

مل گئی فتح جس سے غوری کو
وہ تھی تیری دعا معین الدین

اک زمانے کو آپ کے صدقے
فضل ایماں ملا معین الدین

یہ حسن ہوحسن بہ حسن عمل
کردیں رب سے دعا معین الدین

محمد مجاہد حسین رضوی حسن الہ آبادی
7007046503

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ